پٹرول- ڈیزل کی قیمت میں مسلسل چوتھے دن بھی اضافہ، عوام بے حال

عالمی بازار میں جمعہ کو خام تیل کے بلند ترین سطح پر قائم رہنے کے درمیان پٹرول- ڈیزل کی قیمتوں میں گھریلو سطح پر مسلسل تیسرے دن اضافہ جاری ہے

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ / تصویر آئی اے این ایس
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ / تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: عالمی بازار میں جمعہ کو خام تیل کے بلند ترین سطح پر قائم رہنے کے درمیان پٹرول- ڈیزل کی قیمتوں میں گھریلو سطح پر مسلسل تیسرے دن اضافہ جاری ہے۔ سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ہفتے کو مسلسل چوتھے دن ان دونوں کی قیمتوں میں 35-35 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا جس کے بعدقومی دارالحکومت نئی دہلی میں پٹرول 108.99روپے فی لیٹر اور ڈیزل 97.72 روپے فی لیٹر کے اب تک ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

اس اضافے کے بعد ممبئی میں پٹرول 114.81روپے اور ڈیزل 105.86 روپے فی لیٹر، مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں سب سے مہنگا پٹرول 117.71 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 107.13 روپے فی لیٹر، پٹنہ میں پٹرول 112.76 روپے اور ڈیزل بنگلورو میں 104.35 روپے فی لیٹر پٹرول 112.79 روپے اور ڈیزل 103.72 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔ کولکاتا میں بھی پٹرول 109.46 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 100.84 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔ رانچی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فرق صرف 11 پیسے ہے۔ پٹرول 103.20 روپے اور ڈیزل 103.20 روپے فی لیٹر ہے۔ نوئیڈا، دہلی این سی آر میں پٹرول کی قیمت 106.12 روپے اور ڈیزل کی قیمت 98.38 روپے فی لیٹر ہے۔


ابھی ملک کے تمام بڑے شہروں میں پٹرول کی قیمت 105 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گئی ہے۔ ڈیزل بھی بیشتر شہروں میں سنچری لگا رہا ہے۔ اس مہینے میں اب تک 30دنوں میں سے 23دنوں میں ان دونوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس ماہ اب تک پٹرول 7.35روپے فی لیٹر اور ڈیزل 7.95روپے فی لیٹر مہنگا ہو چکا ہے۔

مارکیٹ اسٹڈی اور کریڈٹ ریٹنگ کمپنی گولڈمین سیکس نے اگلے سال تک برینٹ کروڈ 110 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کی رپورٹ کے بعد امریکی بازار میں خام تیل میں تیزی تھی۔

جمعہ کو سنگاپور میں خام تیل کی تجارت اضافے کے ساتھ شروع ہوئی۔ برینٹ کروڈ کی قیمت 83.72 ڈالر فی بیرل پر رہا جبکہ امریکی کروڈ 0.50 فیصد کے اضافے کے ساتھ 83.22 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔ آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 108.99روپے فی لیٹر اور ڈیزل 97.72روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔


ملک کے چارمیٹرو شہروں میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمت اس طرح ہے:

شہر کا نام ——— پٹرول (روپے/لیٹر) ——— (ڈیزل روپے/لیٹر)

دہلی ————— 108.99————— 97.72

ممبئی ————— 114.87————— 105.86

چنئی ————— 105.74————— 101.92

کولکاتا ————— 109.46————— 100.84

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔