گاندھی خاندان کی قیادت پر انگلی اٹھانے والوں کو ارون یادو نے دکھایا آئینہ

کانگریس کے سینئر لیڈر ارون یادو نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ جب بھی مزاحمت کی بات آتی ہے تو راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی ہی سڑکوں پر سب سے آگے نظر آتے ہیں۔

پرینکا گاندھی-راہل گاندھی
پرینکا گاندھی-راہل گاندھی
user

یو این آئی

بھوپال: کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر ارون یادو نے آج کانگریس قیادت کے بارے میں گاندھی خاندان پر اعتراضات کرنے والوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی کوئی جدوجہد کی بات آتی ہے، سابق کانگریس صدر راہل گاندھی اور کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی سب سے آگے ہیں۔

ارون یادو نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعے کہا کہ ’’جو لوگ بولتے ہیں کہ گاندھی خاندان کو کانگریس کی قیادت کیوں کرنی چاہیے، انھیں آنکھیں کھول کر دیکھنا چاہیے۔ جب بھی مزاحمت کی بات آتی ہے تو راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی ہی سڑکوں پر سب سے آگے نظر آتے ہیں۔ پرینکا جی کو اتر پردیش کی حکومت نے شہید کسانوں کے ملزموں کو سزا دینے کے لیے 3 دن کے لیے قید کیا اور راہل جی - پرینکا جی نے ہاتھرس-لکھیم پور کھیری کی جنگ لڑی ہے، یہ ان سب کے لیے ایک تھپڑ ہے جو کہتے ہیں کہ کیوں گاندھی خاندان کانگریس کی قیادت کرتا ہے؟‘‘


سلسلہ وار ٹویٹس میں ارون یادو نے کہا کہ ’’اور ہاں یہ کسانوں کی عزت کے لیے جنگ تھی، تو وہ لوگ کہاں ہیں جنہیں اس میدان جنگ میں راہل جی اور پرینکا جی کی قیادت سے پریشانی تھی۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔