بہار: ایک دن میں تقریباً 4 ہزار نئے کورونا کیسز سے لوگوں میں دہشت

کورونا انفیکشن کا معاملہ ریاست بہار میں بہت تیزی کے ساتھ بڑھ رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کل 3906 نئے معاملے سامنے آئے جس سے مریضوں کی مجموعی تعداد 94459 تک پہنچ گئی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

پٹنہ: بہار میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سبھی 38 اضلاع میں کورونا انفیکشن کے 3906 نئے معاملے ملنے کے بعد ریاست میں کل متاثرین کی تعداد بڑھ کر 94459 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت نے جمعرات کو 12 اگست کی جانچ رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ پٹنہ ضلع میں سب سے زیادہ 399 نئے متاثرین کے ملنے سے یہاں کل پازیٹو کی تعداد بڑھ کر 15379 ہوگئی ہے۔ جو انفیکشن کے کل معاملے کا 16.28 فیصد ہے۔ وہیں مشرقی چمپارن میں 220، کٹیہار میں 200 اور بیگو سرائے میں 197 متاثرین پائے گئے ہیں۔

گیا ضلع میں 179، سہرسہ میں 175، ارریہ میں 163، مدھوبنی میں 159، سیتامڑھی میں 133، پورنیہ میں 130، جہان آباد میں 127، بکسر میں 118، نالندہ میں 110، دربھنگہ میں 108، کیمور میں 103، سارن میں 98، رہتاس میں 94، مظفر پور میں 88، کھگڑیا میں 86، مغربی چمپارن میں 79، بھوجپور میں 72، اورنگ آباد میں 67، بھاگلپور میں 66، ارول، سمستی پور اور سپول میں 64-64 اور مدھے پورا اور شیخ پورا میں 62-62 نئے پازیٹو ملے ہیں۔


اس طرح مونگیر میں 55، گوپال گنج اور سیوان میں 54-54، کشن گنج میں 51، ویشالی میں 50، نوادہ میں 37، لکھی سرائے میں 49، شیوہر میں 24، بانکا میں 23 اور جموئی میں 18 افراد انفیکشن کا شکار ہوئے ہیں۔ ان میں سے اتر پردیش کے چندولی، آسام کے دیس پور اور جھارکھنڈ کے دار الحکومت رانچی کے ایک۔ ایک شخص کا سیمپل پٹنہ میں اور مغربی بنگال کے اتر دیناج پور کے ایک شخص کا سیمپل پورنیہ میں لیا گیا جس میں ان کے پازیٹو ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس طرح 3906 نئے پازیٹو ملنے سے ریاست میں کل متاثرین کی تعداد 94459 ہوگئی ہے وہیں ایکٹیو معاملوں کی تعداد 33916 ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔