الیکشن کمشنر کی تقرری: مودی حکومت تمام تقرریوں میں آئین کی دھجیاں اڑاتی ہے، کانگریس کا حملہ

الیکشن کمشنر کے طور پر ارون گوئل کی تقرری کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے اور اس پر لگاتار سوالات اٹھ رہے ہیں۔ دریں اثنا، کانگریس نے کہا کہ مودی حکومت تمام فیصلے مشاورت کے بغیر کرتی ہے

کانگریس لیڈر پون کھیڑا / تصویر یو این آئی
کانگریس لیڈر پون کھیڑا / تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ان کی طرف سے کی گئی تمام تقرریوں اور فیصلوں میں آئین کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے الیکشن کمشنر کے طور پر ارون گوئل کی تقرری میں جلد بازی پر سوال اٹھانے کے بعد کانگریس کے میڈیا سربراہ اور ترجمان پون کھیرا نے جمعرات کو مرکز پر سخت حملہ کیا۔

سپریم کورٹ نے جمعرات کو الیکشن کمیشن آف انڈیا میں ارون گوئل کی الیکشن کمشنر کے طور پر تقرری میں جلد بازی پر سوال اٹھایا۔ اس معاملے کو لے کر کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے ٹوئٹ کیا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ وزیراعظم کے فیصلے مشاورت کے بغیر ہوتے ہیں۔


پون کھیڑا نے ایک ٹوئٹ میں لکھا، "سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری جلد بازی میں کی گئی ہے۔ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ وزیر اعظم مودی کے تقریباً تمام فیصلے اور ان کی طرف سے کی گئی تقرریوں میں جمہوری عمل اور آئین کی خلاف ورزی کی جاتی رہی ہے۔‘‘

غور طلب بات یہ ہے کہ الیکشن کمیشن میں الیکشن کمشنر کے طور پر ارون گوئل کی تقرری کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے اور اس تقرری پر لگاتار سوالات اٹھ رہے ہیں۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے حکومت سے سوال کیا تھا کہ تقرری اس قدر برق رفتاری سے کیوں کی گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔