اردو دنیا کو لگا ایک اور زبردست جھٹکا، مشہور نقاد پروفیسر حنیف کیفی کا انتقال

ڈاکٹر حنیف کیفی کا جامعہ میں 1972 میں لکچرر کی حیثیت سے تقرر ہوا تھا اور 1998 میں صدر شعبہ اردو کی حیثیت سے سبکدوش ہوئے۔ ان کی پیدائش 1934 میں اتر پردیش کے شہر بریلی میں ہوئی تھی۔

حنیف کیفی کی فائل تصویر (بذریعہ فیس بک)
حنیف کیفی کی فائل تصویر (بذریعہ فیس بک)
user

یو این آئی

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ شعبہ اردو کے سابق صدر اور اردو ادب کے مشہور نقاد اور محقق پروفیسر حنیف کیفی کا یہاں انتقال ہوگیا۔ ان کے بیٹے ادیب الاطفال محمد سراج عظیم کے مطابق ان کو 24 جنوری کو ہولی فیملی کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ جاں بر نہ ہوسکے اور بدھ کی صبح ساڑھے دس بجے داعی اجل کو لبیک کہا۔ پسماندگان میں اہلیہ، ادیب الاطفال سراج عظیم، پروفیسر قمر سلیم قیصر نعیم معراج وسیم رضوان حشیم منہاج مستقیم اور امریکہ میں فائز تمیم صاحبزادگان ہیں۔ ان کی ایک بیٹی اور بیٹے کا انتقال پہلے ہوچکا ہے۔

ڈاکٹر حنیف کیفی کا جامعہ میں سن 1972 میں لکچرر کی حیثیت سے تقرر ہوا تھا۔ اور سن 1998 میں صدر شعبہ اردو کی حیثیت سے سبکدوش ہوئے۔ ان کی پیدائش سن 1934 میں اتر پردیش کے شہر بریلی میں ہوئی تھی۔ وہ ایک سلجھے ہوئے نقاد و محقق تھے۔ ان کی پہلی تحقیقی کتاب اردو شاعری میں سانٹ تھی اور دوسری معرکت الآرا کتاب اردو میں نظم معری آزاد نظم ہے۔ جس کی ادبی دنیا میں بہت پذیرائی ہوئی۔ کیفی صاحب تقریباً پندرہ کتابوں کے مصنف تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔