ہندوستان میں 15 دنوں کے اندر 3 روسی شہریوں کی پراسرار موت، کیا یہ محض ایک اتفاق ہے؟

اڈیشہ میں مردہ پائے گئے روسی شہری کی شناخت ملیاکوف سرگیئی کی شکل میں ہوئی ہے، وہ پوت ایم بی الدناہ کے چیف انجینئر تھے جو پارادیپ کے راستے بنگلہ دیش کے چٹگاؤں بندرگاہ سے ممبئی جا رہا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

اڈیشہ میں رائیگدا واقع ایک ہوٹل میں دو روسیوں کی پراسرار موت کے درمیان اڈیشہ کے ہی جگت سنگھ پور ضلع کے پردیپ بندرگاہ واقع اینکریج علاقہ میں ایک مال بردار جہاز میں مزید ایک روسی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے منگل کے روز یہ جانکاری دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ روسی شخص کی شناخت ملیاکوف سرگیئی کی شکل میں ہوئی ہے جس کی عمر 51 سال ہے۔ وہ پوت ایم بی الدناہ کے چیف انجینئر تھے جو پارادیپ کے راستے بنگلہ دیش کے چٹگاؤں بندرگاہ سے ممبئی جا رہا تھا۔

پولیس کو اندیشہ ہے کہ ملیاکوف کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔ ایک پولیس افسر نے کہا کہ موت کی وجہ دل کا دورہ معلوم پڑتی ہے، لیکن اس کے صحیح اسباب کا پتہ جانچ کے بعد ہی چلے گا۔ پارادیپ بندرگاہ اتھارٹی (پی پی اے) سربراہ پی ایل ہرنادھ نے روسی انجینئر کی موت کی تصدیق کی اور کہا کہ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔


واضح رہے کہ روسی رکن پارلیمنٹ پاویل اینٹوف اور ان کے دوست ولادمیر بڈینوف گزشتہ ماہ رائگدا ہوٹل میں پراسرار حالت میں مردہ پائے گئے تھے۔ اینٹوف 24 دسمبر کو مردہ پائے گئے تھے اور اس کے دو دن بعد ہی ان کے دوست بڈینوف اپنے کمرے میں مردہ ملے تھے۔ اڈیشہ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد دونوں کی لاشوں کی آخری رسومات کر دی ہیں۔

اڈیشہ پولیس کی کرائم برانچ اس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ پولیس ابھی تک یہ پتہ نہیں لگا پائی ہے کہ اینٹوف غلطی سے ہوٹل کے کمرے کی چھت سے گر گئے تھے یا انھوں نے خودکشی کی ہے۔ یا پھر دونوں اموات کے پیچھے کوئی الگ ہی وجہ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔