اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کی یقین دہانی کے بعد انکیتا کی آخری رسومات ادا

وزیر اعلیٰ دھامی اور ضلع انتظامیہ کے سمجھانے پر آخر کار اہل خانہ آخری رسومات کے لیے تیار ہو گئے جس کے بعد سری نگر کے آئی ٹی آئی گھاٹ میں انکیتا بھنڈاری کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

سری نگر: انکیتا بھنڈاری کی لاش کو سری نگر، پوڑی گڑھوال کے مردہ خانے سے این آئی ٹی گھاٹ لے جایا گیا، جہاں انکیتا کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔ وہیں اس سے قبل انکیتا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کو لے کر مشتعل لوگوں نے بدری ناتھ رشی کیش ہائی وے کو بلاک کر دیا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ انکیتا کے گھر والے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ سے مطمئن نہیں تھے اور اہل خانہ نے آخری رسومات ادا کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ دھامی اور ضلع انتظامیہ کے سمجھانے پر آخر کار اہل خانہ آخری رسومات کے لیے تیار ہو گئے جس کے بعد سری نگر کے آئی ٹی آئی گھاٹ میں انکیتا بھنڈاری کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں۔ اس دوران انکیتا کو الوداع کرنے کے لیے گھاٹ پر کافی بھیڑ جمع ہوگئی۔


وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے کہا ہے کہ انکیتا بھنڈاری قتل کیس کی سماعت فاسٹ ٹریک کورٹ میں کی جائے گی اور حکومت کی طرف سے متاثرہ خاندان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی اس گھناؤنے جرم میں ملوث ہوگا اسے سخت ترین سزا دی جائے گی۔ ایس آئی ٹی معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ انہوں نے لوگوں سے تحقیقات میں تعاون کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ بیٹی کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آیا ہے۔ ایسے میں لوگوں کا ناراض ہونا فطری بات ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔