اننت امبانی بنے ریلائنس انڈسٹریز کے کل وقتی ڈائریکٹر، یکم مئی سے سنبھالیں گے نئی ذمہ داری

اننت امبانی فی الحال کمپنی کے نان ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ہیں۔ اب وہ ریلائنس کے ایگزیکٹو قیادت کا حصہ بنیں گے۔ اننت امبانی ریلائنس گروپ کی کئی کمپنیوں کے بورڈ سے بھی وابستہ ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>اننت امبانی / سوشل میڈیا</p></div>

اننت امبانی / سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آر آئی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرس نے اننت امبانی کو کمپنی کا کل وقتی ڈائریکٹر مقرر کیا ہے۔ ریلائنس نے اسٹاک ایکسچینج کو دی گئی جانکاری میں کہا کہ بورڈ نے انسانی وسائل، نامزدگی اور ری مینوفیکچرنگ کمیٹی کی سفارش پر یکم مئی 2025 سے 5 سال کے لیے مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی تقرری کو منظوری دے دی ہے، جو اب شیئر ہولڈرز کی منظوری سے مشروط ہے۔

اننت امبانی فی الحال کمپنی کے نان ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ہیں۔ اب وہ ریلائنس کے ایگزیکٹو قیادت کا حصہ بنیں گے۔ اننت امبانی ریلائنس گروپ کی کئی کمپنیوں کے بورڈ سے بھی وابستہ ہیں۔ ان میں مارچ سے 2020 سے جیو پلیٹ فارم، مئی 2022 سے ریلائنس ریٹیل وینچرز اور جون 2021 سے ریلائنس نیو انرجی اور ریلائنس نیو سولر انرجی شامل ہیں۔ ساتھ ہی ستمبر 2022 سے وہ ریلائنس فاؤنڈیشن کے بھی بورڈ ممبر ہیں۔


واضح ہو کہ بورڈ نے اگست 2023 میں اننت کے ساتھ ساتھ ایشا اور آکاش امبانی کو بھی کمپنی کے نان ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کے طور پر تقرری کی منظوری دی تھی اور شیئر ہولڈرز نے بھی اکتوبر 2023 میں ان کی تقرری کو منظوری دے دی تھی۔ ایک طرف جہاں آکاش امبانی 2022 سے ریلائنس جیو انفو کام کے چیئرمین ہیں، وہیں ایشا امبانی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر ریلائنس ریٹیل وینچرز لمیٹڈ کے کام کاج سنبھال رہی ہیں۔ اننت امبانی نے امریکہ کے براؤن یونیورسٹی سے گریجویشن کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اننت امبانی کو جانوروں سے بہت زیادہ لگاؤ ہے۔ وہ جانوروں کی فلاح و بہبود کے کاموں میں بڑھ چرھ کر حصہ لیتے ہیں۔ وہ دنیا کے سب سے بڑے جانوروں کی بحالی اور تحفظ کے مرکز ’ونتارا‘ کے بانی بھی ہیں۔ یہ گجرات کے جام نگر میں واقع ہے۔ یہاں 2000 سے زائد پرجاتیوں کے 1.5 لاکھ سے زائد جانور سکون سے رہتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔