پاکستان واقع بلوچستان یونیورسٹی کے باہر بڑا دھماکہ، ایک ہلاک، متعدد زخمی

کوئٹہ کے سریاب روڈ پر بلوچستان یونیورسٹی کے پاس پیر کو ہوئے دھماکہ میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا، جب کہ 17 لوگ زخمی ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اہم افسران جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں۔

دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

پاکستان کے جنوب مغربی بلوچستان علاقہ میں پیر کی دوپہر ایک پولیس وین کے پاس ہوئے بم دھماکہ میں ایک پولیس اہلکار کی موت ہو گئی اور درجنوں لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ جانکاری کے مطابق یہ دھماکہ کوئٹہ کے سریاب روڈ کے پاس بلوچستان یونیورسٹی کے مین گیٹ کے باہر ہوا۔ فی الحال پولیس معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔

افسران نے بتایا کہ کوئٹہ کے سریاب روڈ پر بلوچستان یونیورسٹی کے پاس پیر کو ہوئے دھماکہ میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا، جب کہ 17 لوگ زخمی ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لاء انفورسمنٹ ایجنسیاں اور بچاؤ افسر جائے حادثہ پر پہنچے ہیں۔ سیکورٹی افسران نے علاقے کی گھیرابندی بھی کر دی تھی۔


بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ یونیورسٹی کے گیٹ کے باہر تعینات ایک پولیس ٹرک کو نشانہ بنایا گیا اور موٹر سائیکل میں دھماکہ خیز مادہ رکھا گیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ دھماکہ کے لیے ذمہ دار لوگوں کو گرفتار کر انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔ سول اسپتال کے مطابق زخمیوں میں 13 پولیس افسر اور چار عام لوگ شامل ہیں۔

اس درمیان پاک کے داخلی امور کے وزیر شیخ راشد احمد نے واقعہ کی تنقید کی اور کہا کہ انھوں نے بلوچستان آئی جی پی سے رپورٹ مانگی ہے۔ انھوں نے شہید افسر کی فیملی کے تئیں ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہم دہشت گردوں کو علاقہ میں موجود امن کو ختم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ فیڈرل حکومت مقامی حکومت کو وسائل اور مدد فراہم کرے گی۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔