ایک ایسا ایگزِٹ پول جو دوبارہ ’مودی سرکار‘ کی آمد کو کر رہا مسترد

نیوز-ایکس نیتا نے اپنے ایگزٹ پول میں این ڈی اے کو 242 سیٹوں تک محدود بتا رہا ہے جب کہ یو پی اے کو 107 سیٹیں دے رہا ہے۔ بقیہ سیٹیں چھوٹی-بڑی ریاستی پارٹیوں کے حصے میں جا رہی ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

لوک سبھا انتخاب ختم ہونے کے بعد متعدد ایگزٹ پول مرکز میں این ڈی حکومت کی دوبارہ واپسی کا دعویٰ کر رہے ہیں لیکن ایسے ایگزٹ پول بھی ہیں جو بی جے پی کی قیادت والے این ڈی اے کو ضروری نمبر سے کافی دور رکھ رہے ہیں۔ یہ ایگزٹ پول سہ رخی لوک سبھا کے اشارے دے رہے ہیں۔ یعنی نہ ہی این ڈی اے کو اکثریت ملنے والی ہے اور نہ ہی کانگریس کی قیادت والے یو پی اے اتحاد کو۔ اس ایگزٹ پول میں کچھ ریاستی پارٹیوں کو اچھی سیٹیں ملتی ہوئی نظر آ رہی ہیں جن کے ہاتھوں میں اقتدار کی کنجی ہوگی۔

نیوز-ایکس نیتا کا ایگزٹ پول ایسے ایگزٹ پول میں شامل ہے جس نے این ڈی اے کو اکثریت سے کافی دور دکھایا ہے۔ اس ایگزٹ پول کے مطابق این ڈی اے محض 242 سیٹوں تک سمٹ جائے گی۔ اس این ڈی اے میں تنہا بی جے پی کو 202 سیٹ حاصل ہوتے ہوئے دکھائے گئے ہیں۔


نیوز-ایکس نیتا نے اپنے ایگزٹ پول میں یو پی اے کو 164 سیٹ دیے ہیں جن میں سے تنہا کانگریس کو 107 سیٹیں ملی ہیں۔ اس طرح سے کانگریس اپنے گزشتہ نمبر 44 سے کافی آگے بڑھ رہی ہے لیکن یہ نمبر بہت اطمینان بخش بھی نہیں معلوم ہو رہے ہیں۔ یو پی میں ایس پی-بی ایس پی-آر ایل ڈی اتحاد کو اس ایگزٹ پول میں 80 میں سے 43 سیٹیں ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ان 43 سیٹوں میں سے ایس پی کو 20، بی ایس پی کو 22 اور آر ایل ڈی کو 1 سیٹ مل سکتی ہے۔

اس ایگزٹ پول میں دیگر پارٹیوں کے لیے 88 سیٹیں بتائی گئی ہیں۔ ان میں ممتا بنرجی کی پارٹی ترنمول کانگریس کو 29 سیٹ ملتی ہوئی نظر آ رہی ہیں جب کہ لیفٹ کی بات کریں تو سی پی آئی کو 1 اور سی پی ایم کو 4 سیٹیں ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس طرح دیکھ اجائے تو 202 سیٹوں کے ساتھ بی جے پی سب سے بڑی پارٹی اور 107 سیٹوں کے ساتھ کانگریس دوسری سب سے بڑی پارٹی بنتی ہوئی معلوم پڑ رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 20 May 2019, 1:10 PM