’امول‘ نے دلیپ کمار کو خاص انداز میں پیش کیا خراج عقیدت

امول کے پوسٹر میں لکھا گیا ہے ’’گنگا بھی، جمنا بھی، آدمی بھی، ودھاتا بھی، ہر انداز کا لیڈر۔ دلیپ کمار (2021-1922)‘‘ اس پوسٹر کے کیپشن میں لکھا گیا ہے ’’امول ٹاپیکل: لیجنڈری ایکٹر کو خراج عقیدت۔‘‘

تصویر ٹوئٹر @Amul_Coop
تصویر ٹوئٹر @Amul_Coop
user

تنویر

شہنشاہِ جذبات دلیپ کمار کے انتقال کا غم پوری دنیا منا رہا ہے۔ اس موقع پر ہندوستان میں دودھ کا پروڈکٹ بنانے والی قدیم ترین کمپنی ’امول‘ نے دلیپ کمار کے انتقال پر انھیں خاص انداز میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ امول نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک پوسٹر شیئر کیا ہے جس میں دلیپ کمار کو مختلف انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ پوسٹر میں دلیپ کمار کی تین الگ الگ فلموں کے کردار کا اسکیچ بنایا گیا ہے اور ان کی فلموں کے نام سے ان کی تعریف میں کچھ الفاظ لکھے گئے ہیں۔

امول کے اس پوسٹر میں اداکارہ وجینتی مالا کا اسکیچ بھی بنایا گیا ہے جو دراصل ’امول گرل‘ کا اسکیچ ہے۔ اس پوسٹر کے ساتھ لکھا گیا ہے ’’گنگا بھی، جمنا بھی، آدمی بھی، ودھاتا بھی، ہر انداز کا لیڈر۔ دلیپ کمار (2021-1922)‘‘ اس پوسٹر کے کیپشن میں لکھا گیا ہے ’’امول ٹاپیکل: لیجنڈری ایکٹر کو خراج عقیدت۔‘‘


واضح رہے کہ دلیپ کمار کا انتقال 7 جولائی کی صبح ہوا اور شام تقریباً 5 بجے انھیں ممبئی میں جوہو واقع سانتاکروز قبرستان میں دفن کیا گیا۔ دلیپ کمار کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔ ان کے جسد خاکی پر ترنگا جھنڈا لپیٹا گیا اور جوانوں نے انھیں سلامی بھی دی۔ دلیپ کمار کے آخری رسومات میں بالی وود کے مشہور اداکار امیتابھ بچن، فلم ساز سبھاش گھئی، شاہ رخ خان، دھرمیندر سمیت متعدد فلمی ہستیاں پہنچیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */