آمرپالی گروپ معاملہ: سپریم کورٹ نے مہندر سنگھ دھونی کو بھیجا نوٹس

مہندر سنگھ دھونی کے ذریعہ دہلی ہائی کورٹ میں عرضی داخل کیے جانے کے بعد آمرپالی گروپ نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔

مہندر سنگھ دھونی، تصویر آئی اے این ایس
مہندر سنگھ دھونی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی کو ملک کی سب سے بڑی عدالت یعنی سپریم کورٹ نے نوٹس بھیجا ہے۔ سپریم کورٹ نے دھونی کو یہ نوٹس آمرپالی گروپ معاملے میں بھیجا ہے، اور ساتھ ہی آمرپالی گروپ معاملے میں شروع کی گئی ثالثی کی کارروائی پر بھی اسٹے لگا دیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ آمرپالی گروپ معاملے میں ثالثی کا حکم دہلی ہائی کورٹ نے دھونی کی عرضی پر ہی دیا تھا۔ دھونی نے دہلی ہائی کورٹ میں عرضی داخل کرتے ہوئے کہا تھا کہ آمرپالی گروپ نے ان کی فیس نہیں دی ہے۔ حالانکہ سپریم کورٹ نے اس معاملے میں دھونی کو نوٹس جاری کر ان کے لیے مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔


دراصل مہندر سنگھ دھونی کے ذریعہ دہلی ہائی کورٹ میں عرضی داخل کیے جانے کے بعد آمرپالی گروپ نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔ اسی معاملے میں عدالت عظمیٰ نے دھونی کو نوٹس بھیجا ہے اور ساتھ ہی ثالثی کی کارروائی پر بھی روک لگا دی ہے۔ واضح رہے کہ دھونی کبھی آمرپالی گروپ کے برانڈ امبیسڈر تھے۔ حالانکہ سال 2016 میں انھوں نے خود کو آمرپالی گروپ سے علیحدہ کر لیا تھا۔ بعد ازاں انھوں نے عدالت عظمیٰ میں عرضی دے کر اپنی 40 کروڑ روپے کی فیس دلانے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔