بدلتے موسم کے درمیان ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد میں اضافہ

وزارت صحت نے کہا کہ اسی دوران 13 ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا وائرس (کووڈ-19) وبا کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے جو پچھلے دنوں کے مقابلے بہت زیادہ ہے

کورونا وائرس، تصویر یو این آئی
کورونا وائرس، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں پیر کے روز 2424 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 44614437 ہو گئی ہے اور اسی مدت میں تین مریضوں کی موت ہوئی ہے جس کے بعد اموات کی تعداد 528814 ہو گئی۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 218.99 کروڑ ویکسین لگائی گئیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کووڈ-19 انفیکشن سے 2923 لوگ صحت یاب ہوئے ہیں، جس سے اب کورونا سے نجات حاصل کرنے والوں کی کل تعداد بڑھ کر44057544 ہو گئی ہے اور صحت یاب ہونے کی شرح 98.75 فیصد ہے۔

وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا انفیکشن کے ایکٹو کیسز میں 514 کی کمی درج کی گئی ہے، جس کی وجہ سے ایسے کیسز کی کل تعداد 28079 پر آگئی ہے اور ایکٹو ریٹ 0.06 فیصد اورشرح اموات 1.19 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی دوران 13 ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا وائرس (کووڈ-19) وبا کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے جو پچھلے دنوں کے مقابلے بہت زیادہ ہے اور دیگرریاستوں وخطوں میں کورونا کے معاملات میں کمی آئی ہے۔


گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران تمل ناڈو میں کورونا کے 138 متاثرہ کیسز میں کمی کے بعد ایکٹو کیسز کم ہوکر4707 پر آ گئے ہیں اور اس بیماری سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 3544171 ہو گئی ہے اور اس دوران کسی مریض کی موت نہ ہونے سے اموات کا اعدادوشمار38048 پربرقرار ہے۔ مہاراشٹر میں کووڈ-19 انفیکشن کے 99 معاملے بڑھ کر 2366 ہو گئے ہیں۔ اس وبا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 7974031 ہوگئی۔ مرنے والوں کی تعداد 148357 پر مستحکم ہے۔

مغربی بنگال میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 121 فعال کیسز کم ہو کر 1842 ہو گئے ہیں۔ اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 2092502 اور ایک مریض کی موت کی وجہ سے ہلاکتوں کا اعدادوشمار 21515 تک پہنچ گیا ہے۔ اتر پردیش میں کووڈ-19 انفیکشن کے 47 معاملات بڑھنے کی وجہ سے، ان کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے کل تعداد 432 ہو گئی ہے اور اب تک 2102559 افراد اس وبا سے نجات پا چکے ہیں، یہاں اموات کی تعداد 148350 پر مستحکم ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔