ملائم سنگھ یادو 1967 میں ایم ایل اے کیسے بنے؟

سماج وادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو کے پہلی بار ایم ایل اے بننے کی کہانی بہت دلچسپ  رہی ہے۔

ملائم سنگھ یادو، تصویر آئی اے این ایس
ملائم سنگھ یادو، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

اترپردیش میں سماج وادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو کا پیر یعنی آج صبح انتقال ہوگیا۔ انہوں نے 4 اکتوبر 1992 کو سماج وادی پارٹی کی بنیاد رکھی۔ حالانکہ اس سے پہلے بھی 1967 میں ملائم سنگھ یادو نے یوپی کی سیاست میں قدم رکھا تھا اور وہ 1967 میں پہلی بار ایم ایل اے بنے۔ ان کے رکن اسمبلی بننے کی ساری کہانی بہت دلچسپ ہے۔

دراصل، نتھو سنگھ یوپی کی جسونت نگر سیٹ سے ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کی پارٹی سے ایم ایل اے ہوا کرتے تھے۔ اس سیٹ پر ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کی پیروی کی وجہ سے ملائم سنگھ یادو کو ٹکت ملا، لیکن ان کے پاس پیسے نہیں تھے۔ ملائم سنگھ یادو کے دوست درشن سنگھ اس وقت ان کے کام آئے۔ درشن سنگھ سائیکل پر سوار ہوئے اور ملائم سنگھ پیچھے بیٹھ گئے۔ جسونت نگر ودھان سبھا کے گاؤں گاؤں کا دورہ کیا اور 'ایک ووٹ، ایک نوٹ' کا نعرہ دیا۔


ملائم سنگھ کا مقابلہ کانگریس کے ایک امیدوار سے تھا۔ تب ہیموتی نندن بہوگنا کے شاگرد لکھن سنگھ یہاں سے انتخابی میدان میں تھے۔ اس وقت ملائم سنگھ سیاست کے نئے کھلاڑی تھے، دوسری طرف کانگریس کی ملک بھر میں زبردست عوامی بنیاد تھی۔ لیکن جب انتخابی نتائج آئے تو سب حیران رہ گئے۔ انہوں نے کانگریس امیدوار کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔

ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اسی سال نومبر میں الیکشن جیتنے کے بعد ہی انتقال کر گئے تھے۔ اپنی موت سے پہلے انہوں نے یادو خاندان کے اس سیاسی کھلاڑی کے لیے راستہ تیار کر دیا تھا۔ خاص بات یہ ہے کہ وہ پہلی بار ایم ایل اے بنے اور پہلی بار وزیر بھی بنے۔ یہاں سے ان کی سیاست میں مکمل اینٹری ہوئی۔ اب جسونت نگر کی سیٹ کو یادو خاندان کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ اکھلیش یادو کے چچا شیو پال سنگھ یادو یہاں سے موجودہ ایم ایل اے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔