امیزون ’فیما اور ایف ڈی آئی‘ پالیسیوں کی کھلے عام خلاف ورزی کر رہا: کیٹ

امیزون نے منمانے طریقے سے فیوچر کوپن لمیٹڈ پر غلبہ جماکر فیوچر ریٹیل کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے اور وہ بھی بغیر کسی سرکاری منظوری کے۔

امیزون، تصویر آئی اے این ایس
امیزون، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرز( سی اے آئی ٹی) نے دہلی ہائی کورٹ کے اس حکم کا خیر مقدم کیا ہے جس میں کورٹ نے فارن ایکسچینج منیجمنٹ ایکٹ (فیما) کی خلاف ورزی کے لئے امیزون کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ پیر کو اپنے فیصلے میں دہلی ہائی کورٹ نے بادی النظر میں امیزون کو سرکار کی ایف ڈی آئی پالیسیوں کی خلاف ورزی معاملے میں بھی ذمہ دار مانا تھا۔

سی اے آئی ٹی کے جنرل سکریٹری پروین کھنڈیلوال نے کہا ”یہ فیصلہ سی اے آئی ٹی کے موقف کی تصدیق کرتا ہے۔ ہمارا طویل عرصے سے ماننا ہے کہ امیزون سرکار کی ایف ڈی آئی پالیسی کی کھلے عام خلاف ورزی کررہا ہے۔ امیزون اپنے فائدے کے لئے قانون کا توڑ مروڑ کر رہا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور دیگر آئینی حکام کو فوراً قدم اٹھانے چاہیے تاکہ قوانین کے غلط استعمال کو روکا جاسکے۔“


کھنڈیلوال نے کہا کہ ای۔ کامرس کے ذریعہ سے بھارت کے ریٹیل بزنس کو کنٹرول کرنے اور اس پر حاوی ہونے کے لئے امیزون جو جوڑ توڑ، زبردستی، من مانی اور تانا شاہی پالیسیاں اپنا رہا ہے، وہ اب ختم ہونی چاہیے۔ امیزون نے منمانے طریقے سے فیوچر کوپن لمیٹڈ پر غلبہ جماکر فیوچر ریٹیل کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے اور وہ بھی بغیر کسی سرکاری منظوری کے، فقدان میں۔ کاروباری تنظیم کے مطابق یہ فیما اور ایف ڈی آئی ضابطوں کے خلاف ہے۔

حال ہی میں سی اے آئی ٹی نے فیوچر گروپ اور امیزون کے سودے کی وزارت تجارت، وزیر خزانہ، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ، سیبی اور آر بی آئی سے شکایت کی تھی۔ امیزون پر کارروائی کی مانگ کرتے ہوئے سی اے آئی ٹی نے شکایت کے ساتھ کئی ثبوت اور دستاویز بھی متعلقہ حکام کو سونپے تھے۔


پیر کو دلی ہائی کورٹ نے تسلیم کیا کہ ریلائنس کو سودے کی منظوری دینے والا FRL بورڈ ریزولیوشن جائز ہے اور پہلی نظر میں قانونی گنجائشوں کے عین مطابق ہے۔ امیزون نے اسے ناجائز قرار دیا تھا۔ 132 صفحات کے اپنے آرڈر میں ہائی کورٹ نے یہ بھی کہا کہ امیزون نے فیما اور ایف ڈی آئی کے ضابطوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ امیزون نے مختلف سمجھوتے کرکے FRL پر کنٹرول کرنے کی کوشش کی جسے صحیح نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔

ریلائنس انڈسٹریز کی سبسیڈیری کمپنی ریلائنس رٹیل وینچرز لمیٹڈ(RRVL) نے اس سال اگست میں فیوچر گروپ کے ریٹیل اینڈ ہول سیل بزنس اور لاجکسٹکس اینڈ ویئر ہاوسنگ بزنس کے ایکویژیشن کا اعلان کیا تھا۔ اس ڈیل کے بعد فیوچر گروپ کے 420 شہروں میں پھیلے ہوئے 1,800 سے زیادہ اسٹورز تک ریلائنس کی پہنچ بن جاتی۔ یہ ڈیل 24713 کروڑ میں فائنل ہوئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔