امر ناتھ یاترا: گزشتہ تین ہفتوں کے دوران قریب سوا دو لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کیے درشن

شری امرناتھ جی شرائن بورڈ کے ایک عہدیدار کے مطابق گزشتہ 21 دنوں کے دوران 2 لاکھ 19 ہزار7 سو 55 یاتریوں نے وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع شری امرناتھ جی پوتر گھپا کے درشن کیے ہیں۔

امر ناتھ یاترا، تصویر آئی اے این ایس
امر ناتھ یاترا، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سری نگر: شری امرناتھ جی یاترا مذہبی جوش و جذبے سے جاری ہے اور گزشتہ تین ہفتوں کے دوران قریب سوا دو لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیے ہیں۔ بتادیں کہ 43 دنوں پر محیط یہ یاترا ماہ جون کی 30 تاریخ سے شروع ہوگئی تھی اور 11 اگست کو رکھشا بندھن کے تہوار کے موقعے پر اختتام پذیر ہوگی۔

شری امرناتھ جی شرائن بورڈ کے ایک عہدیدار کے مطابق گزشتہ 21 دنوں کے دوران 2 لاکھ 19 ہزار7 سو 55 یاتریوں نے وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع شری امرناتھ جی پوتر گھپا کے درشن کیے ہیں۔ دریں اثنا بھگوتی نگر جموں بیس کیمپ سے جمعرات کی صبح 4 ہزار7 سو 3 یاتریوں کا ایک اور قافلہ پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں کی طرف روانہ ہوگیا۔


سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ان یاتریوں میں سے 2 ہزار ایک یاتری بالتل بیس کیمپ کی طرف جبکہ 2 ہزار7 سو 2 یاتری پہلگام بیس کیمپ کی طرف روانہ ہوگئے۔ یاترا کے دونوں روٹس پر ہیلی کاپٹر خدمات بھی دستیاب ہیں۔ ادھر پہلگام روٹ پر پنچترنی کے مقام پر بدھ کے روز ایک ٹینٹ مالک کی قدرتی طور پر موت واقع ہوگئی اور اس طرح یاترا کے دوران اب تک قدرتی طور پر از جان ہونے والوں کی تعداد 35 ہوگئی۔ قابل ذکر ہے بالتل کے نزدیک آٹھ جولائی کو بادل پھٹنے کے واقعے میں 15 یاتریوں کی موت واقع ہوگئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔