امر ناتھ یاترا: اے ڈی جی پی کشمیر وجے کمار کا پنجترنی اور پوتر گھپا کا دورہ

اس دوران سی آر پی ایف کے انسپکٹر جنرل، آئی بی ایس ایف کے انسپکٹر جنرل، 3 سیکٹر کمانڈر، ایس ایس پی اننت ناگ اور آئی ٹی بی ٹی کے سی او ان کے ہمراہ تھے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر ٹوئٹر&nbsp;@KashmirPolice</p></div>

تصویر ٹوئٹر@KashmirPolice

user

یو این آئی

سری نگر: ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ( اے ڈی جی پی) کشمیر وجے کمار بدھ کی صبح شری امرناتھ یاترا کے لئے کئے گئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے پنجترنی اور پوتر گھپا پہنچے۔ اس دوران سی آر پی ایف کے انسپکٹر جنرل، آئی بی ایس ایف کے انسپکٹر جنرل، 3 سیکٹر کمانڈر، ایس ایس پی اننت ناگ اور آئی ٹی بی ٹی کے سی او ان کے ہمراہ تھے۔ یہ جانکاری کشمیر زون پولیس نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے فراہم کی۔

ٹوئٹ میں کہا گیا کہ 'اے ڈی جی پی کشمیر وجے کمار نے سی آر پی ایف کے انسپکٹر جنرل، آئی بی ایس ایف کے انسپکٹر جنرل، 3 سیکٹر کمانڈر، ایس ایس پی اننت ناگ اور آئی ٹی بی ٹی کے سی او کے ساتھ پنجترنی اور پوتر گھپا کا دورہ کیا۔ پولیس ٹوئٹ میں کہا گیا کہ اس دوران سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور دوسرے متعلقین کے ساتھ بات چیت کی گئی۔ ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ تمام افسران نے پنجترنی سے پو تر گھپا تک کے ٹریک کا مشترکہ معائنہ کیا۔


جنوبی کشمیر کے ہمالیہ پہاڑوں میں 3 ہزار 8 سو 80 میٹر کی بلندیوں پر واقع شری امر ناتھ مندر کی سالانہ یاترا یکم جولائی سے شروع ہوگی جو 31 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔ جموں وکشمیر انتظامیہ یاترا کے لئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے رہی ہے جہاں سیکورٹی کے فقید المثال بندو بست کیے جا رہے ہیں، وہیں یاتریوں کو دیگر سہولیات فراہم کرنے کے لئے بھی کوئی کشر باقی نہیں چھوڑی جا رہی ہے۔ یاتریوں کا پہلا جھتہ 30 جون کو بھگوتی نگر بیس کمیپ سے گھپا کی طرف روانہ ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔