ایلن آباد کے نتائج کا اثر پنجاب اور اتر پردیش کے انتخابات پر بھی ہوں گے: ابھے چوٹالہ

ابھے چوٹالہ نے کہا کہ اس ضمنی انتخاب سے نہ صرف وہ ایک ایم ایل اے بنیں گے بلکہ یہاں کے انتخابی نتائج بھی مستقبل قریب میں اتر پردیش اور پنجاب میں مجوزہ اسمبلی انتخابات پر اثر انداز ہوں گے۔

ابھے چوٹالہ، تصویر آئی اے این ایس
ابھے چوٹالہ، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سرسہ: انڈین نیشنل لوک دل (آئی این ایل ڈی) کے امیدوار ابھے سنگھ چوٹالہ نے بتایا ہے کہ یہ کوئی عام الیکشن نہیں ہے لیکن اس کا نتیجہ پڑوسی ریاستوں پنجاب اور اتر پردیش کے اسمبلی انتخابات کو بھی متاثر کرے گا۔ اپنی انتخابی مہم کے دوران ابھے چوٹالہ نے مختلف جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اگرآئی این ایل ڈی یہ ضمنی انتخاب جیتی ہے تو مرکزی حکومت کو تینوں زرعی قوانین پر ازسرنو غور کرنے پر مجبور ہونا پڑے گا۔

ابھے چوٹالہ نے دعویٰ کیا کہ دھان گھپلہ، شراب گھپلہ، رجسٹری گھپلہ، باجرا اور گندم گھپلہ اور ریاست میں کورونا ادویات کے 450 کروڑ روپے سمیت نو گھپلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے حکومت پر کسانوں کی جوار کی فصل نہ خریدنے، کسانوں کے کھیتوں میں کھڑی فصل کی گردواری تبدیل کرنے، فصل کی بوائی کے لیے ڈی اے پی کھاد نہ ملنے اور بجلی کی قلت کا بھی الزام عائد کیا۔


ابھے چوٹالہ نے دعویٰ کیا کہ مستقبل قریب میں ہریانہ ڈارک زون میں جا سکتا ہے کیونکہ حکومت کے پاس تھرمل پلانٹس چلانے کے لیے کوئلہ نہیں ہے۔ چوٹالہ نے کہا کہ انہوں نے کسانوں کے مفاد میں ایلن آباد کے ایم ایل اے کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمنی انتخاب سے نہ صرف ایک ایم ایل اے بنیں گے بلکہ یہاں کے انتخابی نتائج بھی مستقبل قریب میں اتر پردیش اور پنجاب میں مجوزہ اسمبلی انتخابات پر اثر انداز ہوں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    /* */