سی بی آئی-ای ڈی کے غلط استعمال پر کانگریس سمیت 14 اپوزیشن جماعتوں کی عرضی، سپریم کورٹ 5 اپریل کو کرے گا سماعت

سینئر ایڈوکیٹ ابھیشیک منو سنگھوی نے اس معاملہ کا چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کے سامنے تذکرہ کیا تھا۔ عرضی میں قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے لیے رہنما ہدایات جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے

سپریم کورٹ / آئی اے این ایس
سپریم کورٹ / آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے سی بی آئی اور ای ڈی کے غلط استعمال کا الزام لگاتے ہوئے کانگریس سمیت 14 اپوزیشن پارٹیوں کی طرف سے دائر کی گئی عرضی پر سماعت کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ سپریم کورٹ اپوزیشن کی عرضی پر 5 اپریل کو سماعت کرے گا۔

اپوزیشن جماعتوں نے الزام لگایا ہے کہ حکومت کی جانب سے ان ایجنسیوں کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔ سینئر ایڈوکیٹ ابھیشیک منو سنگھوی نے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کے سامنے اس معاملے کا تذکرہ کیا تھا۔ عرضی میں اپوزیشن جماعتوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عدالتوں کے لیے گرفتاری، ریمانڈ اور ضمانت پر رہنما اصول وضع کرنے کی استدعا کی ہے۔


اپوزیشن جماعتوں نے عرضی میں کہا ہے کہ 95 فیصد مقدمات اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف درج ہیں۔ ہم قبل از گرفتاری اور بعد از گرفتاری رہنما خطوط جاری کی جائیں۔ کانگریس کے علاوہ جن اپوزیشن جماعتوں نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے ان میں ڈی ایم کے، آر جے ڈی، بھارت راشٹرا سمیتی، اے آئی ٹی سی، این سی پی، جے ایم ایم، جے ڈی یو، سی پی آئی ایم، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا، سماج وادی پارٹی اور جموں کشمیر نیشنل کانفرنس شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔