طیارہ کمپنیوں کے سبھی اراکین کے لیے آروگیہ سیتو ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا لازمی

ڈی جی سی اے کے نئے سرکلر کے مطابق طیارہ عملہ کے تمام اراکین کو آروگیہ سیتو ایپ ڈاون لوڈ کرنے کے لئے لازمی طورپر کہا جانا چاہیے جس پر وہ اپنی صحت کی مسلسل نگرانی کریں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: ڈائرکٹوریٹ جنرل آف سولی ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے عملہ کے اراکین۔پائلٹ اور کیبن کرو کے لئے بھی آروگیہ سیتو ایپ کا استعمال لازمی کردیا ہے۔ ڈائرکٹوریٹ نے 23 مارچ کو طیارہ خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے لئے جاری اپنے ایک سرکلر میں آج ترمیم کی ہے۔ اس میں ایک نیا پیرا جوڑا گیا ہے جس کے مطابق عملہ کے تمام اراکین کو آروگیہ سیتو ایپ ڈاون لوڈ کرنے کے لئے لازمی طور پر کہا جانا چاہiے جس پر وہ اپنی صحت کی مسلسل نگرانی کریں گے۔

خیال رہے کہ دو مہینے کے وقفہ کے بعد 25 مئی سے گھریلو مسافر پروازیں پھر سے شروع ہونے پر مسافرو ں کے لئے آروگیہ سیتو ایپ کا استعمال لازمی کیا گیا ہے۔ ڈی جی سی اے نے یہ بھی کہا کہ عملہ کے کسی ایک رکن کے کووڈ-19سے متاثرہ پائے جانے پر تمام اراکین کے لئے گھر پر کورنٹائن لازمی نہیں ہوگا۔ صرف جو اراکین متاثرہ سے راست رابطہ میں آئے ہیں ان کے لئے کورنٹائن لازمی ہوگا۔ دیگر اراکین کے لئے طیارہ کمپنی کے ڈاکٹر جو صلاح دیں گے انہیں عمل کرنا ہوگا۔


اس سے پہلے 23 مارچ کو جاری سرکلر میں عملہ کے کسی بھی رکن کے متاثرہ پائے جانے پر عملہ کے تمام اراکین کے لئے 14دن گھر پر کورنٹائن لازمی کیا گیا تھا۔ اس کی وجہ سے ایئر لائنس کو افرادی قوت کی کمی کے مسئلہ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */