پنجاب: کورونا بحران کے دوران صنعتوں کو ہر قسم کی مدد فراہم کی جائے گی، سندر شام اروڑہ

شام اروڑہ نے کہا کہ ریاست میں کام کر رہی صنعتی اکائیوں کو ریاستی حکومت نے کووڈ وبا کے دوران 2020 میں بھی مکمل مدد فراہم کی تھی، انہیں کووڈ بحران کا مقابلہ کرنے کے لائق بنایا۔

پنجاب کے وزیر صنعت سندر شام اروڑہ / تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @@LudhianaDpro
پنجاب کے وزیر صنعت سندر شام اروڑہ / تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @@LudhianaDpro
user

یو این آئی

چندی گڑھ: پنجاب کے وزیر صنعت سندر شام اروڑہ نے کورونا کی دوسری لہر کے برے اثرات کے مدنظر ریاست کی صنعتوں کو ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کرانے کا یقین دلایا ہے۔ اروڑہ نے یہاں صنعت کاروں کو مہاجر مزدوروں کی فلاح و بہبود اور حفاظت کے لئے ہر طرح کی سہولت فراہم کرانے کی بات کہی۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں کام کر رہی صنعتی اکائیوں کو ریاستی حکومت نے کووڈ وبا کے دوران 2020 میں بھی مکمل مدد فراہم کی تھی، انہیں کووڈ بحران کا مقابلہ کرنے کے لائق بنایا۔ یہی نہیں بلکہ پنجاب کی صنعتوں نے کورونا سے بچاؤ کے لئے ملک کے لئے ضروری پی پی ای کٹوں اور ماسک بھی تیار کیے۔


شام اروڑہ نے کورونا جیسے سنگین بحران کے وقت صنعتوں کے بے مثال کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سال کے دوران میڈیکل آکسیجن کی بلا رخنہ سپلائی یقینی بنانے کے لئے صنعتی اکائیوں نے اب میڈیکل آکسیجن کی پیداوار کرنے کی پیشکش کی ہے۔

اروڑہ نے کہا کہ تمام اضلاع میں متعدد صنعتی اکائیاں مہاجر صنعتی مزدوروں پر منحصر ہیں یہ اطمینان بخش بات ہے کہ ریاست میں مہاجر مزدوروں کے یہاں سے جانے کی کوئی خبر نہیں ہے جیسا کہ دوسری ریاستوں میں نظر آرہا ہے۔


شام اروڑہ نے صنعت کاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ کووڈ کے اس مشکل وقت میں مہاجر مزدوروں سمیت اپنے تمام ملازمین کی دیکھ بھال کریں اور تمام صنعتی مزدوروں کو کووڈ وبا کے پھیلاو کو روکنے کے لئے جلد کووڈ ٹیکہ لگوائیں۔ اروڑہ نے صنعتی شعبہ کو یقین دلایا کہ ریاستی حکومت کووڈ وبا میں ان کے بے روک ٹوک کام کاج کے لئے اسے ہر ممکن مدد اور سہولت فراہم کرانے کے لئے پرعزم ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔