بی جے پی کے ایک اور وزیر اعلیٰ کے لئے خطرے کی گھنٹی! منوہر لال کھٹر سے 40 فیصد سے زیادہ افراد ناخوش

سی ووٹر بانی ڈائریکٹر یشونت دیشمکھ نے کہا کہ ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر ریڈار پر ہیں، جن کی درجہ بندی مسلسل خراب رہی ہے۔

منوہر لال کھٹر/ تصویر آئی اے این ایس
منوہر لال کھٹر/ تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: بی جے پی کے ایک اور وزیر علیٰ کے خلاف لوگوں میں عدم اطمینان کا ماحول ہے اور ان کی کرسی کے لئے یہ بات خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ ’آئی اے این ایس سی ووٹر ٹریکر‘ کے مطابق ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر سے 40 فیصد سے زیادہ عوام ناخوش ہیں۔ منوہر لال کھٹر کے علاوہ پانچ وزرائے اعلیٰ ایسے ہیں جنہیں آئی اے این ایس سی ووٹر کی جانب سے مقبولیت کی کم درجہ بندی کی وجہ سے فہرست سے ہٹا دیا گیا ہے۔

تین ریاستوں میں بی جے پی کے وزرائے اعلیٰ تبدیل ہونے کے بعد ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر بھی اب ریڈار پر آ گئے ہیں، جن کے اطمینان کی درجہ بندی مسلسل خراب رہی ہے۔ آئی اے این ایس سی ووٹر کے مطابق ہریانہ کے وزیر اعلیٰ کے لیے عدم اطمینان کی درجہ بندی 40 فیصد سے زیادہ ہے، جبکہ عوام میں ان کے لئے اطمینان کی درجہ بندی بہت کم ہے۔


اعداد و شمار کے مطابق ہریانہ ہی نہیں بلکہ راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت بھی درجہ بندی میں لگاتار نیچے جا رہے ہیں۔ خیال رہے کہ بی جے پی نے حال ہی میں گجرات، کرناٹک اور اتراکھنڈ کے وزرائے اعلیٰ تبدیل کئے ہیں۔ ادھر، اتراکھنڈ میں اس سال دو مرتبہ وزیر اعلیٰ کو تبدیل کیا گیا ہے۔

تمل ناڈو اور پڈوچیری کے دو دیگر غیر مقبول وزارئے اعلیٰ کو اس سال کے شروعات میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے بعد ہٹا دیا گیا تھا۔ سی ووٹر انٹرنیشنل کے بانی ڈائریکٹر یشونت دیشمکھ نے کہا، آئی اے این ایس سی ووٹر کی درجہ بندی کو پورے بورڈ نے درست قرار دیا ہے۔ جبکہ تمل اور پڈوچیری کے دو وزیر اعلیٰ کو لوگوں نے ووٹ دیا تھا جبکہ گجرات ، کرناٹک اور اتراکھنڈ میں بی جے پی نے وزرائے اعلیٰ کو تبدیل کرنے کی حکمت عملی اختیار کی۔ دیشمکھ نے کہا، ’’ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر ریڈار پر ہیں، جن کی درجہ بندی مسلسل خراب رہی ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔