اکھلیش یادو کا چھتیس گڑھ میں بڑا بیان، آبادی کی بنیاد پر اُٹھائی ریزرویشن کی مانگ
اکھلیش نے ڈبل انجن والی حکومت سے متعلق طنز کستے ہوئے کہا کہ جب سے وائی فائی آ یا ہے، ریموٹ ہضربوری ہوگیا ہے،جہاں منافع کی جگہ ہوتی ہے، بی جے پی ایک ریموٹ رکھتی ہے، ایک چرس، ایک شراب، یہی ڈبل انجن ہے۔

بہار اسمبلی انتخابات میں دوسرے مرحلے کی ووٹنگ سے عین قبل سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے قومی صدر اکھلیش یادو نے ایک بڑا اعلان کیا ہے۔ چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور پہنچے ایس پی سربراہ نے ریزرویشن کو لے کر بیان دیا ہے جس میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ جس کی جتنی آبادی اسی بنیاد پر ریزرویشن بھی دیا جائے۔
اکھلیش یادو نے کہا کہ لوگ بیدار ہو چکے ہیں۔ ہر ذات کی گنتی ہوتی ہے، ہر فرد چاہتا ہے کہ اس کی ذات کا شمار ہو۔ آج کل قومی پارٹیاں بھی علاقائی پارٹیوں کی پیروی کررہی ہیں۔ بی جے پی خاموشی سے ذات پات کی بنیاد پر مردم شماری اور فوائد کی وکالت کرتی ہے۔ ریزرویشن بھی اسی بنیاد پر ہونے چاہئیں۔ جس طرح سے ساؤتھ میں اس کی سوچ بدل گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں ذات کی مردم شماری اور ذات پرمبنی ریزرویشن کی حمایت کرتا ہوں۔
قنوج کے ایم پی اکھلیش یادو نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت نے نکسل ازم، سماجی مسائل اور بنیادی ضروریات پر توجہ نہیں دی ہے۔ بندوق علاج نہیں ہو سکتا، گولی علاج نہیں ہو سکتی۔ ہم نجکاری کے خلاف ہیں۔ نجکاری کسی کو فائدہ پہنچانے کے لیے ہے۔ جب تک عام لوگوں اور غریبوں کو فائدہ نہیں ہو رہا ہے ، ہم نجکاری کے خلاف ہیں۔
سرحد سے دراندازوں کے داخل ہونے کے سوال کے بارے میں اکھلیش نے کہا کہ دہلی میں 11 سال سے کس کی حکومت ہے؟ درانداز آ رہے ہیں، وہ اپنی ہی حکومت پرالزام لگا رہے کہ آپ 11 سال سے دراندازوں کو لارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں لوک سبھا میں یہ ضرور پوچھوں گا۔ ہم تو حکومت سے سوال کر سکتے ہیں۔اکھلیش نے ڈبل انجن والی حکومت سے متعلق ایک سوال پر طنز کستے ہوئے کہا کہ جب سے وائی فائی آ گیا ہے، ریموٹ ہونا فطری بات ہے۔ جہاں منافع کی جگہ ہوتی ہے، وہیں بی جے پی ایک ریموٹ رکھتی ہے۔ ایک چرس، ایک شراب، یہی ڈبل انجن ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔