یو پی اسمبلی انتخاب کو لے کر اکھلیش یادو بہت محتاط، ایک نظر بی جے پی پر اور دوسری نظر بوتھ پر رکھنے کا ارادہ

سماجوادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ کسانوں کو بی جے پی اقتدار میں سب سے زیادہ رسوائی اور نظر اندازی کا شکار ہونا پڑا ہے، کھاد کی قیمتیں تک بڑھا دی گئی ہیں۔

اکھلیش یادو، تصویر آئی اے این ایس
اکھلیش یادو، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

لکھنؤ: اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے ذریعہ سازش رچنے کے شبہ کا اظہار کرتے ہوئے سماجوادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے کارکنوں کو محتاط رہنے کی ہدایت دی اور کہا کہ ایک نظر بی جے پی پر اور دوسری نظر بوتھ پر رکھنی ہوگی۔ اکھلیش یادو نے پیر کو کہا کہ بی جے پی اقتدار میں مہنگائی آسمان چھو رہی ہے۔ کسانوں کو دھوکہ ملا ہے، بے روزگاری سے نوجوان پریشان ہیں۔ عوام الناس ہراسانی کا شکار ہیں۔ لوگ بی جے پی سے آزدی چاہتے ہیں۔ ان کا بھروسہ سماجوادی پارٹی پر ہے۔ بی جے پی سال 2022 کے انتخابات میں کوئی سازش نہ کر سکے اس کے لئے سب کو محتاط رہ کر اپنے اپنے کام کو پوری ایمانداری سے انجام دینا ہوگا۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے دھان کی کم از کم سہارا قیمت 1940 روپے طے کی گئی ہے۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ ابھی دھان خرید کے مراکز نہیں کھلے ہیں۔ گزشتہ بار بھی کسان کو کم از کم سہارا قیمت نہیں ملی تھی۔ مجبوری میں طے شدہ قیمت سے نیچے منڈی میں اپنی فصل فروخت کرنی پڑی تھی۔ خرید عمل بہت سست روی کا شکار ہوتی ہے اور افسران کوالٹی کے نام پر خرید کو نظر انداز کرتے ہیں۔


ایس پی سربراہ نے کہا کہ کسانوں کو بی جے پی اقتدار میں سب سے زیادہ رسوائی اور نظراندازی کا شکار ہونا پڑا ہے۔ کھاد کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں 50 کلو گرام این پی کے کھاد جو 1175رو پئے میں ملتی تھی اب اضافہ شدہ شرحوں کے ساتھ 1440روپئے میں ملے گی۔ این پی کھاد میں بھی 70روپئے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ڈیزل اور بجلی پہلے سے ہی مہنگی کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی بات کرنے والی اترپردیش حکومت نے 4سال پہلے تک گنے کی قیمتیں نہیں بڑھائی تھیں۔ مغربی اترپردیش میں بی جے پی کے خلاف کسانوں کا غصہ دیکھتے ہوئے اور انتخابی فصل کاٹنے کے لئے آخری انتخابی سال میں وزیر اعلی نے جھوٹی خیر خواہی کا مظاہرہ کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔