نامزدگی کے لئے نکلے اکھلیش یادو، سڑکوں پر عوام کا جم غفیر

اکھلیش نے پرچہ نامزدگی کے لئے روانہ ہونے سے قبل اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ’یہ نامینیشن (نامزدگی) ایک ’مشن‘ ہے۔ کیونکہ یہ الیکشن ملک و ریاست کے لئے ایک نئی تاریخ رقم کرے گا۔

تصویر ٹوئٹر @yadavakhilesh
تصویر ٹوئٹر @yadavakhilesh
user

یو این آئی

لکھنو: سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے پیر کو اپنے پرچہ نامزدگی کو ’مشن‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اترپردیش کا یہ الیکشن ریاست وملک کے لئے اک نئی تاریخ رقم کرے گا۔ اکھلیش یادو اپنا پرچہ نامزدگی ضلع مین پوری کی کرہل اسمبلی سیٹ سے آج داخل کر رہے ہیں۔ یہ پہلی بار ہے کہ اکھلیش اسمبلی انتخابات کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کر رہے ہیں۔

اکھلیش نے پرچہ نامزدگی کے لئے روانہ ہونے سے قبل اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ’یہ نامینیشن (نامزدگی) ایک ’مشن‘ ہے۔ کیونکہ یہ الیکشن ملک و ریاست کے لئے ایک نئی تاریخ رقم کرے گا۔ آئیں ترقی پسند سوچ کے ساتھ مثبت سیاست کی اس تحریک میں شرکت کریں۔ منفی سیاست کو ہرائیں بھی، ہٹائیں بھی۔ جئے ہند‘۔


مین پوری سے روانہ ہونے سے قبل اکھلیش نے کہا کہ اس علاقے کا نیتا جی (ملائم سنگھ) سے پرانے تعلقات ہیں۔ یہاں کے لوگ ہمیشہ سے سماجوادی پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور مثبت و ترقی پسند سیاست کی حمایت کی ہے۔ میں پر امید ہوں کہ اس الیکشن میں عوام منفی سیاست کرنے والوں کو شکست سے دو چار کر کے انہیں اقتدار سے باہر کا راستہ دکھائیں گے۔

وہیں نامزدگی کے لئے روانہ ہوئے اکھلیش کا سیفئی سے کرہل کے درمیان 30 کلو میٹر کی مسافت میں جگہ جگہ گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔ گلابی رنگ کے وجئے رتھ پر سوار ایس پی سربراہ ہاتھ ہلا کر عوام کی محبت کا جواب دیتے نظر آئے۔ سینکڑوں گاڑیوں کی قافلے کے درمیان امڈے عوام کے جم غفیر کی وجہ سے وجئے رتھ تقریباً ایک بجے مین پوری کے کلکٹریت پہنچنے کے امکان ہیں۔ بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لئے پولیس نے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔