اجمیر شریف: خواجہ غریب نواز کا 809واں سالانہ عرس آج رات سے شروع

سید مصابر نے بتایا کہ رات گیارہ بجے عرس کی پہلی محفل ہوگی اور پھر چھ روزہ عرس اپنی مذہبی رسموں کے ساتھ پروان چڑھتا جائے گا۔

فائل تصویر بشکریہ اجمیر درگاہ
فائل تصویر بشکریہ اجمیر درگاہ
user

یو این آئی

اجمیر: راجستھان میں اجمیر کے صوفی سنت خواجہ معین الدین چشتی کے 809 ویں سالانہ عرس کے لئے کل رات رجب مہینے کا چاند نظر نہ آنے کے بعد اب آج رات سے عرس باقاعدہ شروع ہو جائے گا۔ چاند نظر نہ آنے پر خدمت کے بعد بند کیا گیا جنتی دروازہ آج صبح پھر کھول دیا گیا۔

خادموں کی تنظیم انجمن سید زادگان کے عرس کنوینر سید مصابر نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ شام روشنی کے بعد خواجہ صاحب کی درگاہ کے پیچھے پہاڑ واقع پیر صاحب کی پہاڑی سے توپ داغ کر، شادیانے اور نگاڑے بجاکر عرس کے آغاز کی منادی کی جائے گی اور اسی کے ساتھ عرس کی مذہبی رسمیں بھی شروع ہوجائیں گے۔


انہوں نے بتایا کہ رات گیارہ بجے عرس کی پہلی محفل ہوگی اور پھر چھ روزہ عرس اپنی مذہبی رسموں کے ساتھ پروان چڑھتا جائے گا۔ درگاہ میں صوفیانہ کلاموں اور شاہی قوالیوں کے دورے کے درمیان ہر روز رات ایک بجے کے بعد خواجہ صاحب کی مزار کے شاہی غسل کی رسم ادا کی جائے گی۔ 19 فروری کو جمعہ کی نماز اور چھٹی کو قل شریف کی رسم ادا ہوگی۔ 22 فروری کو بڑے قل کی رسم کے ساتھ عرس باقاعدہ اختتام پذیر ہو جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ صبح پھر کھولا گیا جنتی دروازہ 19 فروری کو معمول کے مطابق بند کر دیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔