اجمیر: تاریخی ’بادشاہ میلہ‘ سے اس مرتبہ لطف اندوز نہیں ہو سکیں گے لوگ!

ایک طرف بیاور میں کورونا کی وجہ سے بادشاہ میلہ منعقد نہ کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے، وہیں دوسری طرف تیرتھ راج پشکر میں مقامی اور غیر ملکیوں کے درمیان ہونے والی روایتی کپڑا پھاڑ ہولی بھی نہیں ہوگی۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس
user

یو این آئی

اجمیر: راجستھان میں عالمی وبا کورونا کے سبب ضلع اجمیر کے بیاور میں روایتی طریقے سے منعقد ہونے والا تاریخی بادشاہ میلہ اس بار منعقد نہیں ہوگا اور نہ ہی بادشاہ کی سواری نکالی جائے گا۔ کورونا کے بڑھتے ہوئے اثرات کے پیش نظر انتظامیہ نے بادشاہ سواری کے لئے اجازت دینے کے لئے انکار کردیا۔ اس کے بعد اگروال سماج نے بھی اہم فیصلے لے کر پورا پروگرام ملتوی کر دیا ہے۔

ادھر اجمیر کے ہی تیرتھ راج پشکر میں اس روایتی طور پر منعقدہ ہونے والی مقامی اور غیر ملکیوں کے درمیان کپڑا پھاڑ ہولی نہیں ہوگی۔ تاہم وارہ گھاٹ چوک پر روایتی طریقے سے ہولی فیسٹیول اہتمام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لیبیلا ہولی منڈل نے 24 سے 28 مارچ تک رات کو غیر ڈانس کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ہولی دہن اور دھولنڈی تہوار بھی روایتی طریقے سے منانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ہولی منڈل کے آشوتوش شرما نے بتایا کہ ہولی فیسٹیول میں کورونا کے رہنما خطوط پر مکمل عمل درآمد کرایا جائے گا اور مقامی غیر مقامی لوگوں کےدرمیان کپڑا پھاڑ ہولی نہیں ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔