ائیر پورٹ اتھارٹی سری نگر نے کی مسافروں سے کورونا گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کی تاکید

کلدیپ سنگھ نے بیان میں کہا کہ ’تمام مسافروں سے گزارش ہے کہ برائے مہربانی ائیر پورٹ پر سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور ہر وقت فیس ماسکس لگا کے رکھیں‘۔

سری نگر ہوائی اڈہ، تصویر یو این آئی
سری نگر ہوائی اڈہ، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

سری نگر: کورونا کے کیسز میں درج ہو رہے ہوش ربا اضافے کے بیچ سری نگر ائیر پورٹ حکام نے مسافروں سے ہوائی اڈے پر کورونا گائیڈ لائنز پر من و عن عمل کرنے کی تاکید کی ہے۔ ڈائریکٹر ائیر پورٹ اتھارٹی سری نگر کلدیپ سنگھ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا وبا ایک بار پھر تیزی سے پھیل رہی ہے اور بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں انفیکشن ہونے کے زیادہ خطرات لاحق ہیں۔

کلدیپ سنگھ نے بیان میں کہا کہ ’تمام مسافروں سے گزارش ہے کہ برائے مہربانی ائیر پورٹ پر سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور ہر وقت فیس ماسکس لگا کے رکھیں‘۔ موصوف نے بیان میں کہا کہ ہم ’نو ماسک نو انٹری‘ کے ضابطے پر عمل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ائیر پورٹ پر ماسک اتارنے والے مسافر پر پانچ سو روپیہ جرمانہ ہوگا۔


کلدیپ سنگھ نے کہا کہ ضابطے کے مطابق مسافروں کو پرواز کی روانگی کے مقررہ ٹائم سے زیادہ سے زیادہ تین گھنٹے قبل ائیر پورٹ میں داخل ہونے کی اجازت ہے، لیکن کچھ مسافر سات آٹھ گھنٹے قبل ہی ائیر پورٹ پر جمع ہوجاتے ہیں جو بھیڑ کا باعث بن جاتے ہیں۔ انہوں نے مسافروں سے پرواز کی روانگی سے تین گھنٹے قبل ہی ائیر پورٹ میں داخل ہونے کی اپیل کی۔

ان کا کہنا تھا کہ مسافروں کو پرواز کی روانگی کے ٹائم سے تین گھنٹے قبل ہی ائیر پورٹ میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی کیونکہ ایسا کرنے سے ہی بھیڑ کو کم کیا جا سکتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی کورونا کیسز میں آئے روز ہوش ربا اضافہ درج ہو رہا ہے۔


انتظامیہ کورونا کی اس لہر کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے مختلف النوع اقدام کر رہی ہے۔ جہاں بازاروں اور بھیڑ بھاڑ والی جگہوں میں کورونا پروٹوکال کی عمل در آدمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے، وہیں محکمہ صحت نے بھی ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کی چھٹیوں کو منسوخ کر دیا ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔