اڑان اسکیم کے تحت 22 روٹوں پر فضائی سروس شروع

اڑان اسکیم کے تحت شیلانگ (میگھالیہ) سے اگرتلہ (تری پورہ) جانے والی پہلی براہ راست پرواز شروع ہوئی۔ اس سے قبل شیلانگ (میگھالیہ) سلچر (آسام) کے روٹ پر پروازیں شروع ہوئی تھیں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: اڑان اسکیم کے تحت ملک کے دور دراز علاقوں کو مربوط کرنے کے لئے، پچھلے تین دنوں میں 22 نئے روٹوں پر فضائی شروع کی گئی، جن میں سے چھ روٹ شمال مشرقی خطے میں ہیں۔ اڑان اسکیم کے تحت شیلانگ (میگھالیہ) سے اگرتلہ (تری پورہ) جانے والی پہلی براہ راست پرواز آج شروع ہوئی۔ اس سے قبل کل شیلانگ (میگھالیہ) سلچر (آسام) کے روٹ پر پروازیں شروع ہوئی تھیں۔ اس موقع پر وزارت شہری ہوا بازی اور ائیرپورٹ اتھارٹی کے اعلی افسران موجود تھے۔

ان روٹوں پر سروس شروع ہونے کے بعد ملک کے تمام علاقوں میں ہوائی خدمات کے نیٹ ورک کو مضبوط بنانے کے مقصد سے علاقائی روٹوں پر سستی ہوائی سفر کی فراہمی اور معاشی طور پر قابل عمل اور منافع بخش ہوائی سفر کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔ اڑان اسکیم کے تحت اب تک ملک بھر کے 57 ہوائی اڈوں سے 347 روٹس پر پروازیں شروع کی گئیں ہیں، جہاں فضائی سروس انتہائی کم یا بہت کم تھیں۔


گزشتہ 28 مارچ کو اڑان اسکیم کے تحت 18 نئے روٹوں پر سروس شروع کی گئی تھی۔ ان میں گورکھپور (اتر پردیش) سے لکھنؤ (اتر پردیش) جو ریاست کے تعاون سے اڑنے والا روٹ ہے، کرنول (آندھرا پردیش) سے بنگلور (کرناٹک)، وشاکھا پٹنم (آندھرا پردیش) اور چنئی (تمل ناڈو)، آگرہ (اترپردیش) شامل ہیں۔ بنگلور (کرناٹک) اور بھوپال (مدھیہ پردیش)، پریاگراج (اتر پردیش) سے بھونیشور (اڈیشہ) اور بھوپال (مدھیہ پردیش) ہیں۔ ان روٹوں کے علاوہ، ڈبروگڑھ (آسام) سے دیماپور (ناگالینڈ) کے مابین فضائی رابطہ بھی قائم کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔