دہلی میں دیوالی سے قبل فضائی آلودگی کی لہر بے قابو

راجدھانی دہلی میں آلودگی کی وجہ سے آسمان میں کہرے کی چادر کے درمیان سانس لینا مشکل ہو رہا ہے۔ دمہ کے مریضوں کا برا حال ہے۔ بچے اور بوڑھے بھی بہت سی پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: دیوالی سے قبل دہلی میں کورونا اور فضائی آلودگی بے قابو ہوتی نظر آرہی ہے اگر یہی حال رہا تو تہوار کے اس موسم میں آئندہ چند دنوں میں کیا حال ہوگا اس کا اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے۔ راجدھانی دہلی میں آلودگی کی وجہ سے آسمان میں کہرے کی چادر کے درمیان سانس لینا مشکل ہو رہا ہے۔ دمہ کے مریضوں کا برا حال ہے۔ بچے اور بوڑھے بھی بہت سی پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ اس درمیان کورونا بے قابو ہونے کے پیش نظر عام لوگوں کو سڑکوں پر ماسک کے بغیر دیکھا جاسکتا ہے۔ لوگ دھویں کے ساتھ آنکھوں میں جلن کی شکایت کر رہے ہیں۔

دہلی کے مصروف ترین چوراہوں میں سے ایک آئی ٹی او پر پیر کی صبح ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 472 ’سنگین‘ زمرہ میں ہے۔ آنند وہار میں 484 اور منڈکا میں 470 تھا۔ وزیر پور میں 468 اور اوکھلا فیز ۔2 میں 465رہا ۔ ان سبھی جگہوں پر اے کیو آئی ’سنگین‘ زمرے میں ہے۔


ایئر کوالٹی کے مطابق اے کیو آئی کو صفر سے پچاس کے درمیان ’اچھا‘ 51سے 100 کے درمیان ’اطمینان بخش‘، 101 اور 200 کے درمیان ’درمیانہ‘، 201 اور 300 کے درمیان ’خراب‘، 301 اور 400 کے درمیان ’نہایت خراب‘ اور 401 سے 500 کے درمیان ’سنگین‘ سمجھا جاتا ہے۔

ایئر کوالٹی کے مطابق اے کیو آئی کو صفر سے پچاس کے درمیان ’اچھا‘ 51سے 100 کے درمیان ’اطمینان بخش‘، 101 اور 200 کے درمیان ’درمیانہ‘، 201 اور 300 کے درمیان ’خراب‘، 301 اور 400 کے درمیان ’نہایت خراب‘ اور 401 سے 500 کے درمیان ’سنگین‘ سمجھا جاتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔