ایئر انڈیا پر ڈی جی سی اے نے لگایا 80 لاکھ روپے کا جرمانہ، اصول توڑنے کی ملی سزا

ڈی جی سی اے نے جنوری میں ایئر انڈیا کا اسپاٹ آڈٹ کیا تھا، اس دوران پائلٹ ٹیم کے لیے الٹرا-لمبی دوری کی پروازوں سے پہلے و بعد میں اور لے اووَر کے دوران ضروری آرام نہ دینے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>ایئر انڈیا / آئی اے این ایس</p></div>

ایئر انڈیا / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

ڈی جی سی اے (ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایویشن) نے پرواز کے اوقات اور اصول و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر ایئر انڈیا کے لیے سزا کا اعلان کیا ہے۔ ایئر انڈیا پر 80 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ڈی جی سی اے نے یہ کارروائی جنوری کے آڈٹ میں ہوئے کئی انکشافات کے بعد کیا ہے۔

دراصل ڈی جی سی اے نے جنوری میں ایئر انڈیا کا اسپاٹ آڈٹ کیا تھا۔ اس دوران سامنے آیا تھا کہ پائلٹ ٹیم کے لیے الٹرا-لمبی دوری کی پروازوں سے پہلے اور بعد میں ضروری آرام نہیں دیا گیا اور لے اووَر کے دوران بھی ضروری آرام نہیں دیا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ ایئر انڈیا کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق آڈٹ کے دوران ڈیوٹی طے شدہ مدت سے زیادہ ہونے، غلط طریقے سے مارک ٹریننگ ریکارڈ اور اووَر لیپنگ ڈیوٹی وغیرہ کی مثال بھی دیکھے گئے۔ اصولوں کی اس طرح کی خلاف ورزی سے طیارہ سیکورٹی اور مسافروں کی سیکورٹی کے سنگین جوکھم پیدا ہوتے ہیں۔ آپریٹر کو ضروری ویک آف، الٹرا-لانگ رینج (یو ایل آر) پروازوں سے پہلے اور بعد میں ضروری آرام، فلائٹ کرو کو لے اووَر پر ضروری آرام فراہم کرنے میں بھی کمی پائی گئی تھی، جو ایف ڈی ٹی ایل سے متعلق شہری ہوابازی ضروریات کے موجودہ اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

اس سے قبل بھی ڈی جی سی اے نے ایئر انڈیا پر کچھ معاملوں پر جرمانے عائد کیے ہیں۔ کچھ دنوں قبل ایک معاملے میں 30 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا اور وجہ بتاؤ نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔