’وقت بدلے گا، انصاف ملے گا‘، اکھلیش یادو نے سیتاپور جیل پہنچ کر اعظم خان سے کی ملاقات

اکھلیش یادو نے کہا کہ وقت بہت طاقتور ہوتا ہے، وقت بدلے گا اور اعظم خان کے ساتھ انصاف ہوگا، بی جے پی نے جھوٹے مقدمات کا ریکارڈ بنا دیا ہے لیکن آخر میں جیت سچائی کی ہوتی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر</p></div>

فائل تصویر

user

قومی آوازبیورو

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں عروج پر ہیں، اور دوسری طرف اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے سیتاپور جیل میں بند اعظم خان سے ملاقات کی ہے۔ سماجوادی پارٹی چیف اکھلیش یادو نے ان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت اعظم خان کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے، ان کے گھر والوں کو بھی پریشان کیا جا رہا ہے جو کہ پوری طرح غیر اخلاقی ہے۔

اکھلیش یادو نے اعظم خان کو دیر سے ہی سہی لیکن انصاف ملنے کی امید ظاہر کی۔ انھوں نے کہا کہ ’’مجھے پوری امید ہے کہ اعظم خان کو انصاف ضرور ملے گا۔ وقت بدلتا ہے، وقت بڑا طاقتور ہوتا ہے۔ اعظم خان کے ساتھ انصاف ہوگا۔‘‘ انھوں نے بی جے پی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’بی جے پی نے جھوٹے مقدمات کا ریکارڈ بنا دیا ہے، لیکن آخر میں جیت سچائی کی ہوتی ہے۔‘‘


جمعہ کے روز اعظم خان سے ملاقات کے بعد اکھلیش یادو نے الیکٹورل بانڈ معاملہ پر بھی تذکرہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ الیکٹورل بانڈ سے بی جے پی سچائی باہر آ گئی ہے۔ اب پی ڈی اے ہی این ڈی اے کو شکست دے گا۔ عوام ووٹ ڈالنے کی تاریخ کا انتظار کر رہی ہے۔ بی جے پی کی حکومت وزرائے اعلیٰ کو جیل بھیج رہی ہے، لیکن الیکٹورل بانڈ سے ان کی سچائی باہر آ گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔