دہلی ایئرپورٹ پر ٹریننگ کے دوران ایئر انڈیا کے پائلٹ کی موت

ایئر انڈیا کا ایک 37 سالہ پائلٹ یہاں کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تربیتی سیشن کے دوران بے ہوش ہونے کے بعد فوت ہو گیا۔ ایک عہدیدار نے جمعرات کو یہ جانکاری دی

<div class="paragraphs"><p>ایئر انڈیا / آئی اے این ایس</p></div>

ایئر انڈیا / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ایئر انڈیا کا ایک 37 سالہ پائلٹ یہاں کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تربیتی سیشن کے دوران بے ہوش ہونے کے بعد فوت ہو گیا۔ ایک عہدیدار نے جمعرات کو یہ جانکاری دی۔

متوفی کی شناخت ہمانیل کمار کے طور پر کی گئی ہے، جو دہلی ہوائی اڈے کے ٹرمینل 3 پر ایئر انڈیا کے آپریشن ڈپارٹمنٹ میں تربیتی سیشن کے دوران افسوسناک انجام کو پہنچا۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ پائلٹ کو دل کا دورہ پڑا ہے۔ جب کمار نے پریشانی کے آثار ظاہر کیے تو ساتھی دل کے دورے کا شبہ کرتے ہوئے اس کی مدد کے لیے پہنچ گئے۔ حکام کے مطابق، ’’اسے ہوش میں لانے کی بہت کوششیں کی گئیں، پھر اسے ایئرپورٹ کے اسپتال لے جایا گیا، جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔‘‘


سینئر کمانڈر کمار نیرو باڈی ہوائی جہاز کے بعد وائیڈ باڈی طیارہ چلانے کی تربیت لے رہے تھے۔ عہدیدار نے کہا، ’’پائلٹ نے 3 اکتوبر کو اے320 طیارہ چلانے سے بوئنگ 777 طیارے میں منتقلی کے لیے تربیت شروع کی تھی۔ اس نے 23 اگست کو اپنا طبی معائنہ پاس کیا تھا اور اسے فٹ قرار دیا گیا تھا۔ اس میں کسی قسم کی تشویش کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ چھٹی سے واپس آنے کے بعد کمار نے واقعے کے دن دوبارہ تربیت شروع کر دی تھی۔‘‘

ایئر انڈیا کے ترجمان نے کہا، "ہمیں اپنے ساتھی کیپٹن ہمانیل کمار کے انتقال سے دکھ ہوا ہے۔ کیپٹن کمار ایک سینئر کمانڈر تھے جو معمول کے طریقہ کار کے طور پر ٹی-3 دہلی ہوائی اڈے پر ہمارے آپریشنز آفس آئے تھے۔ وہ دفتر میں اچانک بے چینی محسوس کرنے لگے۔ ساتھیوں نے فوری طور پر ان کی مدد کی اور انہیں ہوائی اڈے کے اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں کی تمام تر کوششوں کے باوجود اس کی موت ہو گئی۔‘‘

بیان میں کہا گیا ’’کمار ایکٹو فلائنگ ڈیوٹی پر نہیں تھے اور وہ وائیڈ باڈی ہوائی جہاز چلانے کی تربیت کے لیے تبدیلی کی تربیت حاصل کر رہے تھے۔ ایئر انڈیا کی ٹیم کیپٹن کمار کے خاندان کے ساتھ غم میں کھڑی ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔