دہلی سے سین فرانسسکو جا رہے ایئر انڈیا کے طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ، 216 مسافروں کی جان حلق میں!

ایئر انڈیا نے بیان جاری کر کہا کہ ایئر انڈیا کے فلائٹ نمبر اے آئی 173 کے ایک انجن میں خرابی تھی، تکنیکی خرابی کے سبب اسے ڈائیورٹ کیا گیا اور پھر اسے روس کے مگدان ایئرپورٹ پر اتارا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>ایئر انڈیا، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ایئر انڈیا، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

طیارہ میں تکنیکی خامی کی خبریں لگاتار سامنے آ رہی ہیں جس سے ہوائی سفر کرنے والے لوگوں میں ایک خوف پیدا ہوتا جا رہا ہے۔ تازہ معاملہ آج دہلی سے سین فرانسسکو جا رہے ایئر انڈیا کے طیارہ کے ساتھ پیش آیا، جس کی تکنیکی خامی کے سبب ایمرجنسی لینڈنگ کرانی پڑی۔ بدھ کے روز 216 مسافروں اور 16 کرو ممبرس کے ساتھ سین فرانسسکو جا رہے اس طیارے کو مگدان ایئرپورٹ پر اتارا گیا۔ اس دوران سبھی مسافروں کی جان حلق میں آ گئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ کے ایک انجن میں خرابی تھی۔ ایئر انڈیا نے اس سلسلے میں بیان جاری کر کہا کہ ایئر انڈیا کے فلائٹ نمبر اے آئی 173 کے ایک انجن میں خرابی تھی۔ تکنیکی خرابی کے سبب اسے ڈائیورٹ کیا گیا اور پھر اسے روس کے مگدان ایئرپورٹ پر اتارا گیا۔ طیارہ میں سوار سبھی مسافر محفوظ ہیں۔ ایئرلائن نے اپنے بیان میں یہ بھی بتایا کہ طیارہ کے انجن میں جو خرابی تھی اس کی جانچ کی جا رہی ہے۔ سبھی مسافروں کو مناسب مدد بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ ایئر انڈیا کا کہنا ہے کہ سبھی مسافروں کو جلد از جلد منزل تک پہنچانے کے لیے متبادل کا انتظام کیا جائے گا۔


واضح رہے کہ مسافر طیاروں کی تکنیکی خامی کی وجہ سے ایمرجنسی لینڈنگ کرائے جانے کا یہ نیا معاملہ نہیں ہے۔ رواں سال مسافر طیاروں کی ایمرجنسی لینڈنگ سے متعلق کئی خبریں سامنے آ چکی ہیں۔ ابھی دو دن پہلے کی ہی بات ہے جب ڈبروگڑھ جا رہی انڈیگو فلائٹ کی گواہاٹی میں ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔