فضائیہ کے ہیلی کاپٹر کی لداخ میں ہوئی ایمرجنسی لینڈنگ، دونوں پائلٹ محفوظ، کورٹ آف انکوائری کا حکم جاری

فضائیہ کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران اتار چڑھاؤ والے علاقے اور زیادہ اونچائی کے سبب ہیلی کاپٹر کو کچھ نقصان پہنچا ہے، حالانکہ دونوں پائلٹ محفوظ ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>اپاچے ہیلی کاپٹر، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

اپاچے ہیلی کاپٹر، تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

ہندوستانی فضائیہ کے ایک اپاچے ہیلی کاپٹر کی لداخ میں ایمرجنسی لینڈنگ کرانی پڑی ہے۔ یہ ایمرجنسی لینڈنگ کیوں ہوئی، اس سلسلے میں ابھی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے، لیکن کہا جا رہا ہے کہ ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران اتار چڑھاؤ والے علاقے اور زیادہ اونچائی کے سبب ہیلی کاپٹر کو نقصان پہنچا ہے۔ اچھی بات یہ رہی کہ اپاچے ہیلی کاپٹر میں سوار دونوں ہی پائلٹ محفوظ ہیں۔

اپاچے ہیلی کاپٹر کی لداخ میں یہ ایمرجنسی لینڈنگ 3 اپریل کو ہوئی ہے، لیکن فضائیہ نے اس سلسلے میں آج (4 اپریل) یہ جانکاری دی۔ فضائیہ نے حادثہ کی مکمل جانچ کے لیے کوارٹر آف انکوائری کا حکم جاری کر دیا ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ اس کی رپورٹ جلد ہی سامنے آئے گی جس سے حقائق پر سے پردہ اٹھ سکے گا۔


انڈین ایئر فورس (آئی اے ایف) نے اس واقعہ کے تعلق سے ایک مختصر بیان جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ ’’آئی اے ایف کے اپاچے ہیلی کاپٹر نے 3 اپریل کو لداخ میں ایک ٹرانسپورٹیشن ٹریننگ پرواز کے دوران احتیاطی لینڈنگ کی۔ اس لینڈنگ کے عمل کے دوران اتار چڑھاؤ والے علاقے اور زیادہ اونچائی کے سبب اسے (ہیلی کاپٹر کو) نقصان پہنچا۔‘‘ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’طیارہ پر سوار دونوں پائلٹ محفوظ ہیں اور انھیں نزدیکی ایئربیس لے جایا گیا ہے۔ ایمرجنسی لینڈنگ کی وجہ کا پتہ لگانے کے لیے کوارٹ آف انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔