ہوائی کرائے کو محدود رکھنے کی میعاد میں 31 مئی تک توسیع

اس سسٹم کو پہلے تین ماہ کے لئے نافذ کیا گیا تھا، لیکن بعد میں اس کی مدت میں کئی بار توسیع کی جاچکی ہے۔ وزارت شہری ہوا بازی کے نئے حکم میں کہا گیا ہے کہ کرایہ کی موجودہ حد 31 مئی تک نافذ رہے گی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: حکومت نے ہوائی کرایے کے لئے مقررہ زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم حد کی میعاد 31 مئی تک بڑھا دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی گھریلو پروازوں کی تعداد بھی 31 مئی تک گزشتہ سال کے 'سمر شیڈیول' کے 80 فیصد تک محدود رہے گی۔ کووڈ- 19 کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر شہری ہوا بازی کی وزارت نے دو الگ الگ احکامات جاری کرکے کرایہ اور پروازوں کی تعداد سے متعلق مخصوص ضوابط کی میعاد میں توسیع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ایوی ایشن نے آج اس سلسلے میں سرکلر جاری کرکے یہ اطلاع دی ہے۔

کووڈ- 19 کی وبا کے پیش نظر حکومت نے پرواز کے وقت کے حساب سے ہر شعبے کے لئے زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم کرایہ طے کیا ہے۔ یہ نظام گزشتہ سال 25 مئی سے نافذ ہے جب دو ماہ کی مکمل تالا بندی کے بعد گھریلو راستوں پر باقاعدہ پروازیں شروع کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ تاہم ایندھن کی زیادہ قیمتوں کا حوالہ دیتے ہوئے اس سال زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم کرایے میں اضافہ کیا گیا ہے۔


اس سسٹم کو پہلے تین ماہ کے لئے نافذ کیا گیا تھا، لیکن بعد میں اس کی مدت میں کئی بار توسیع کی جاچکی ہے۔ وزارت شہری ہوا بازی کے نئے حکم میں کہا گیا ہے کہ کرایہ کی موجودہ حد 31 مئی تک نافذ رہے گی۔ گزشتہ سال 25 مئی کو ایک تہائی پروازوں کی اجازت دینے کے بعد اس تعداد کو بتدریج بڑھا کر 80 فیصد کردیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔