احمد آباد: سلسلہ وار بم دھماکے میں 49 افراد قصوروار قرار، سزا کا اعلان کل

خصوصی عدالت نے آج یہاں 49 ملزموں کو قصوروار قرار دیا ہے جبکہ دیگر 28 کو بری کر دیا۔ خصوصی جج اے آر پٹیل کی عدالت کل سزا سنائے گی۔

تصویر ویڈیو گریب
تصویر ویڈیو گریب
user

یو این آئی

احمد آباد: گجرات کے احمد آباد شہر میں 26 جولائی 2008 کو ہوئے سلسلہ وار بم دھماکوں کے معاملے کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے آج یہاں 49 ملزموں کو قصوروار قرار دیا ہے جبکہ دیگر 28 کو بری کر دیا۔ خصوصی جج اے آر پٹیل کی عدالت کل سزا سنائے گی۔

واضح رہے کہ یہاں کے سول اسپتال سمیت 23 پرہجوم مقامات پر اس روز شام 6.30 سے ​​8.45 کے درمیان دھماکے ہوئے تھے جن میں 56 افراد ہلاک اور 240 افراد زخمی ہوئے تھے۔ اس کے بعد اسی سال 28 سے 31 جولائی کے درمیان سورت شہر سے 29 بم برآمد ہوئے جو احمد آباد کے دھماکوں میں استعمال ہوئے تھے۔


گجرات پولیس کی تحقیقات کے بعد اس معاملے میں پہلے 11 لوگوں کو 15 اگست 2008 کو گرفتار کیا گیا تھا۔ بعد ازاں دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ ان دھماکوں کے پیچھے پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی، انڈر ورلڈ اور کالعدم تنظیم سیمی سے تبدیل ہوئے انڈین مجاہدین اور دیگر ملی ٹینٹ تنظیموں کا ہاتھ تھا۔

یہ سلسلہ وار بم دھماکے مبینہ طور پر 2002 کے گجرات فسادات کا بدلہ لینے کے لیے انجام دیئے گئے تھے۔ تحقیقات میں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ مئی میں احمد آباد کے قریب وٹووا علاقے میں اس واقعہ کی سازش رچی گئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔