کرناٹک حجاب تنازعہ: مظاہرہ کے دوران پتھراؤ، پولیس لاٹھی چارج میں کئی طلبا زخمی

بنگلورو کے شیوموگا واقع باپوجی نگر گورنمنٹ پری یونیورسٹی کالج کے آس پاس کے علاقوں سے جمع بھیڑ کو قابو میں کرنے کے لیے پولیس نے طلبا اور مظاہرین پر لاٹھیاں برسائیں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

کرناٹک ہائی کورٹ میں حجاب تنازعہ پر سماعت کے درمیان لوگوں کا احتجاجی مظاہرہ اب تشدد کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق ریاست میں پری-یونیورسٹی کالجوں میں پتھراؤ اور لاٹھی چارج کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پتھراؤ میں کئی طلبا زخمی ہو گئے۔ طلبا کے مظاہرہ کے دوران پتھراؤ کے واقعات کی خبر ملنے پر کرناٹک پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔ شیوموگا میں باپوجی نگر گورنمنٹ پری-یونیورسٹی کالج کے آس پاس کے علاقوں سے جمع بھیڑ پر قابو پانے کے لیے پولیس نے طلبا اور مظاہرین پر لاٹھیاں برسائیں۔

واضح رہے کہ کرناٹک کے کچھ کالجوں میں مسلم طالبات کے حجاب پہن کر کلاس کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس کے خلاف آوازیں اب تیز ہو گئی ہیں اور کرناٹک ہائی کورٹ میں اس تعلق سے عرضی پر سماعت ہو رہی ہے۔ ریاست میں صورت حال خراب ہونے کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ حجاب ترک کرنے پر رضامند نہ ہونے والی مسلم طالبات کے خلاف کچھ ہندو طلبا نے آواز اٹھانی شروع کر دی ہے۔ کئی ایسی تصویریں اور ویڈیوز سامنے آئے ہیں جن میں ہندو طلبا و طالبات بھگوا شال پہن کر اسکول پہنچ گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر مسلم طالبات حجاب پہن کر کلاس کریں گی تو وہ بھگوا رنگ کا شال پہن کر کلاس میں داخل ہونا شروع کر دیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔