احمد پٹیل آبائی وطن میں سپردِ خاک، راہل گاندھی سمیت کئی سینئر رہنما تدفین میں شریک

احمد پٹیل کی تدفین کے وقت کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سمیت دیگر اعلیٰ رہنما بھی موجود رہے۔ اس دوران کورونا کے تمام اصول و ضوابط پر عمل کیا گیا۔

تصویر بشکریہ اے آئی سی سی
تصویر بشکریہ اے آئی سی سی
user

قومی آوازبیورو

بھروچ: کانگریس کے سنیئر رہنما احمد پٹیل کو آبائی وطن گجرات کے بھروچ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ ان کی تدفین کے وقت کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سمیت دیگر اعلیٰ رہنما بھی موجود رہے۔ اس دوران کورونا کے تمام اصول و ضوابط پر عمل کیا گیا۔ متعدد لوگ قبرسستان آنا چاہتے تھے لیکن کورونا کی رہنما ہدایات کے سبب پولیس نے انہیں آنے کی اجازت نہیں دی۔

تصویر بشکریہ اے آئی سی سی
تصویر بشکریہ اے آئی سی سی
تصویر بشکریہ اے آئی سی سی
تصویر بشکریہ اے آئی سی سی
احمد پٹیل آبائی وطن میں سپردِ خاک، راہل گاندھی سمیت کئی سینئر رہنما تدفین میں شریک
احمد پٹیل آبائی وطن میں سپردِ خاک، راہل گاندھی سمیت کئی سینئر رہنما تدفین میں شریک
احمد پٹیل آبائی وطن میں سپردِ خاک، راہل گاندھی سمیت کئی سینئر رہنما تدفین میں شریک

بھروچ ضلع کے پیرامن گاؤں کے رہنے والے احمد پٹیل کی خواہش تھی کہ ان کی تدفین آبائی گاؤں میں والدین کی قبور کے نزدیک کی جائے۔ لہذا ان کی آخری خواہش کے مطابق ہی ان کی قبر تیار کی گئی۔ پیرامن گاؤں میں آبائی رہائش سے ان کا جنازہ قبرستان لے جایا گیا۔ اس دوران کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی جنازہ کو کندھا دیا۔


کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی، مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ، چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپش بگھیل، پارٹی کے جنرل سکریٹری اور میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا سمیت کئی رہنما ان کی آخری رسومات میں شریک ہوئے۔ اس سے پہلے راہل گاندھی نے احمد پٹیل کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ احمد پٹیل کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ میمونہ احمد، بیٹے فیصل پٹیل اور بیٹی ممتاز پٹیل صدیقی شامل ہیں۔

قبل ازیں، گزشتہ شب تقریباً 8.30 بجے احمد پٹیل کا جسد خاکی چارٹرڈ پلین سے وڈودرا لایا گیا۔ رات میں ان کا جسد خاکی سردار پٹیل اسپتال ہارٹ انسٹی ٹیوٹ میں رکھا گیا اور جمعرات کی صبح 7 بجے پیرامن گاؤں میں لایا گیا۔ ان کے انتقال کی خبر سے پورے گاؤں میں ماتم ہے۔ احمد پٹیل کو اپنے آبائی گاؤں سے بہت لگاؤ تھا اور وہ وقتاً فوقتاً یہاں تشریف لاتے رہتے تھے۔


خیال رہے کہ احمد پٹیل کا بدھ کے روز دہلی سے ملحقہ گڑگاؤں میں انتقال ہو گیا تھا۔ 71 سالہ احمد پٹیل تقریباً ایک مہینے پہلے کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے اور انہیں نازک حالت کے سبب آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔