گوا: ای وی ایم سیکورٹی میں لاپروائی، کانگریس نے اٹھائے سوال

الیکشن کمیشن کی طرف سے ای وی ایم کو اسٹرانگ روم لے جانے میں لاپروائی اختیار کی گئی، شمالی گوا میں ای وی ایمس کو بدھ کی شام اسٹرانگ روم میں لایا گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

گوا میں کانگریس کے انتخابی افسران کا الزام ہے کہ ای وی ایم کی سیکورٹی کو لے کر لاپروائی کی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ الیکشن افسران نے ای وی ایم کو انتخابی مراکز سے ریاست کے کئی متعلقہ اضلاع میں اسٹرانگ روم میں لے جانے میں بہت تاخیر کی ہے۔ کانگریس کا دعوی ہے کہ اس سے مشینوں کی سیکورٹی میں نقب لگی ہے۔

کانگریس کے اہم ترجمان سنیل کونتھاکر نے صحافیوں سے کہا، ’’الیکشن کمیشن نے ای وی ایم کو اسٹرانگ روم لے جانے میں جس طرح کا لاپروائی والا رویہ ظاہر کیا ہے اسے دیکھ کر ہم حیران ہیں۔ بالخصوص شمالی گوا میں ای وی ایم کو بدھ کے روز اسٹرانگ روم میں پہنچایا گیا۔ ‘‘

اس کے بعد انہوں نے الزام عائد کیا کہ اسٹرانگ روم میں پہنچنے کے بعد بھی بغیر کسی حفاظتی انتظام کے ’انتہائی لاپروائی‘ سے رکھا گیا۔ کونتھاکر نے کہا، ’’پہلے سے ہی ای وی ایم کی سیکورٹی سوالوں کے گھیرے میں ہے، اس پر الیکشن کمیشن کا ایسا لاپروائی والا رویہ عوام کے دلوں میں خدشات پیدا کر رہا ہے۔ یہ لازمی ہے کہ انتخابی نظام میں لوگوں کا اعتماد بنائے رکھنے کے لئے ای وی ایمس کو پوری حفاظت کے ساتھ رکھا جائے۔ ‘‘

اس الزام کے بعد شمالی گوا کی ضلع ریٹرننگ آفیسر آر مینکا نے کہا کہ پولنگ کے بعد ای وی ایم کو پوری حفاظت کے ساتھ پلولنگ مرکز کے نزدیک سرکاری پالی ٹیکنک کیمپس میں قائم کردہ اسٹرانگ روم تک لے جایا گیا۔

مینکا نے کہا، ’’ای وی ایم اور پولنگ سے متعلق دستاویزات سے لمحہ بھر کے لئے بھی حفاظتی اہلکار کی نظریں نہیں ہٹیں۔ پولنگ مرکز سے ای وی ایم کو لے جانے والی تمام گاڑیوں کو سرکاری پالی ٹیکنک میں قائم کردہ اسٹرانگ روم تک لے جانے کے دوران حفاظت کا خیال رکھا گیا۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔