مہاراشٹر: عبادت گاہوں اور اسکول کے بعد سنیما گھر اور تھیٹر بھی کھولنے کا فیصلہ

آئندہ 22 اکتوبر سے ریاست میں سینما گھر اور تھیٹر شروع کرنے کا فیصلہ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی سرکاری رہائش گاہ ورشا میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی: مہاراشٹر میں ادھو ٹھاکرے حکومت نے اسکول اور عبادت گاہوں کو 7 اکتوبرسے کھولنے کے اعلان کے بعد آج یہاں سینما گھر اور تھیٹر بھی کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس پر 22 اکتوبرسے عمل درآمد ہوگا۔ ریاست میں سینما گھر اور تھیٹر شروع کرنے کا فیصلہ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی سرکاری رہائش گاہ ورشا میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔

ادھو ٹھاکرے حکومت نے کورونا قوانین کے مطابق سینما گھر اور تھیٹر شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ جوکہ گزشتہ 18 مہینے سے بند ہیں۔ وزیراعلی ٹھاکرے نے کوویڈ ٹاسک فورس اراکین، چیف سکریٹری سیتارام کنٹے، ایڈیشنل چیف سکریٹری برائے صحت عامہ ڈاکٹر پردیپ ویاس اور شیوسینا ایم پی سنجے راوت اور دیگر شامل رہے۔ مراٹھی فلم انڈسٹری سے بھی یہی مطالبہ کیا جا رہا تھا جسے حکومت نے ان کی سفارش تسلیم کرلی ہے۔


واضح رہے کہ ریاست میں 7 اکتوبر سے تمام عبادت گاہیں کووڈ- 19 کی شرائط پر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری لہر کے بعد عبادت گاہیں بند کردی گئی تھیں۔ وزیراعلی ادھو ٹھاکرے نے عبادت گاہیں کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا خیال رکھیں اور کووڈ- 19، کے متعلق احتیاط برتیں۔ واضح رہے کہ بی جے پی ایک عرصہ سے مندر کھولنے کا مطالبہ کرتی رہی ہے اور وہ دھرنا اور احتجاج کرتے رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔