کولکاتا کے بعد امراوتی میں جمع ہوں گی بی جے پی مخالف پارٹیاں، چندرا بابو نائیڈو کا اعلان

چندرا بابو نائیڈو نے 21 جنوری کو اپنی پارٹی کے لیڈران کے ساتھ ٹیلی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس جلسہ میں مختلف بی جے پی مخالف جماعتوں کے 22 لیڈران کو مدعو کیا جائے گا۔

آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندرا بابو نائڈو
آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندرا بابو نائڈو
user

یو این آئی

حیدرآباد: اے پی کے وزیراعلی و تلگودیشم پارٹی کے قومی صدر این چندرابابونائیڈو جنہوں نے مخالف بی جے پی جماعتوں کو متحد کرتے ہوئے ایک ہی پلیٹ فارم پرلانے کے لئے اپنی کوششوں میں تیزی پیدا کردی ہے، ان جماعتوں کی 19جنوری کو کولکتہ میں ریلی کی کامیابی سے حوصلہ پاکر کہا کہ ریاستی دارالحکومت امراوتی میں بھی ایسا ہی بڑا جلسہ منعقد کیا جائے گا جس میں تمام اہم مخالف بی جے پی جماعتوں کے لیڈران کو مدعو کیا جائے گا۔

چندرا بابو نائیڈو نے 21 جنوری کو اپنی پارٹی کے لیڈران کے ساتھ ٹیلی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس جلسہ میں مختلف بی جے پی مخالف جماعتوں کے 22 لیڈران کو مدعو کیا جائے گا۔ نائیڈو نے کہا کہ بی جے پی نے اے پی کو خصوصی درجہ کے لئے کچھ بھی نہیں کیا ہے۔

بی جے پی کی حکمران والی ریاستوں کے مقابلہ مرکز نے اے پی کو کم فنڈس دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یو پی میں سڑکوں کی تعمیر کے لئے جو فنڈس مرکز نے دیئے ہیں وہ اس سے سات گنا کم فنڈس اے پی کو دیئے گئے ہیں۔ اے پی میں قومی شاہراہوں کو ترقی دینے کے لئے مودی حکومت نے 5399 کروڑ روپئے دیئے ہیں جو مہاراشٹر کے فنڈس سے چار گنا کم ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔