جے این یو میں 4 سال بعد اسٹوڈنٹس یونین الیکشن کا اعلان، 22 مارچ کو ووٹنگ اور 24 کو نتائج

جے این یو اسٹوڈنٹس یونین کا آخری انتخاب 2019 میں ہوا تھا جس میں بائیں بازو کی امیدوار آئشی گھوش نے کامیابی حاصل کی تھی، اس کے بعد کووڈ کی وجہ سے انتخاب ملتوی کر دیا گیا تھا۔

جے این یو کیمپس
جے این یو کیمپس
user

قومی آوازبیورو

دہلی میں واقع ملک کی مشہور جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں طلبا یونین کے انتخاب کا اعلان کیا گیا ہے۔ 4 سال بعد ہونے والے اس انتخاب میں 22 مارچ کو ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ 24 مارچ کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ جے این یو کی انتخابی کمیٹی کے ذریعے جاری کردہ پروگرام کے مطابق پیر کو ووٹر لسٹ شائع کی جائے گی اور منگل تک اس میں درستگی کی جا سکے گی۔

یونیورسٹی کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق 14 مارچ سے طلبا اپنے کاغذات نامزدگی داخل کر سکتے ہیں، جس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست 16 مارچ کو شائع کی جائے گی۔ یونیورسٹی جنرل باڈی میٹنگ (یو جی بی ایم) 20 مارچ کو ہوگی، اس کے بعد صدارتی عہدے کے دعویدار یونیورسٹی طلبا سے خطاب کریں گے۔ نوٹس کے مطابق طلبا یونین کے انتخاب کے لیے ووٹنگ 22 مارچ کو ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 24 مارچ کو ہوگی جس کے بعد نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔


واضح رہے کہ جے این یو اسٹوڈنٹس یونین کا آخری انتخاب 2019 میں ہوا تھا، جس میں بائیں بازو کی امیدوار آئشی گھوش نے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس کے بعد کووڈ کی وجہ سے انتخاب ملتوی کر دیا گیا تھا۔ اس بار طلبا یونین کا یہ انتخاب 4 سال بعد ہونے جا رہا ہے۔ اس انتخاب کے تئیں یونیورسٹی میں طلبا کے تمام گروپس میں کافی جوش و خروش ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔