سی ڈی ایس بپن راوت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد یوپی اسمبلی کی کارروائی ملتوی

اپوزیشن لیڈر رام گوند چودھری، کانگریس ایم ایل اے آرادھنا مشرا ’مونا‘ اور بی ایس پی، اپنا دل کے اراکین نے بھی جنرل بپن راوت و ایم ایل اے سکھ دیو راج بھر کو خراج عقیدت پیش کیا۔

یوپی اسمبلی کا اجلاس شروع / آئی اے این ایس
یوپی اسمبلی کا اجلاس شروع / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

لکھنؤ: ہیلی کاپٹر حادثے میں جان بحق ہونے والے چیف ڈیفنس آف اسٹاف جنرل بپن راوت، ان کی بیوی مدھولیکا سنگھ اور دوسرے آرمی افسران کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد اترپردیش اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے پہلے دن کی کارروائی کل صبح 11بجے تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔

اسمبلی میں موجودہ ایم ایل اے و سابق اسمبلی اسپیکر سکھ دیو راج بھر کو بھی خراج عقیدت پیش کی گئی۔ سکھ دیو کی اسی سال گزشتہ 18اکتوبر کو موت ہوگئی تھی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یوپی اسمبلی کے سہ روزہ سرمائی اجلاس کا آغاز بدھ سے ہوا ہے۔


اسمبلی کی کارروائی شروع ہوتے ہی ایوان کے لیڈر و وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے خراج عقیدت کی تحریک کو پیش کیا۔ انہوں نے ملک کی سیکورٹی کے تئیں سی ڈی ایس جنرل بپن راوت کی بہادری، قائدانہ صلاحتیں، حب الوطنی اور اولوالعزمی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں جذباتی خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک عزیز کے تینوں افواج کو قومی بنانے کے تئیں جنرل راوت کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اپوزیشن لیڈر رام گوند چودھری، کانگریس ایم ایل اے آرادھنا مشرا ’مونا‘ اور بی ایس پی، اپنا دل کے اراکین نے بھی جنرل بپن راوت و ایم ایل اے سکھ دیو راج بھر کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اراکین اسمبلی نے دو منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی، جس کے بعد اسمبلی اسپیکر ہردئے نارائن دکشت نے اسمبلی کی کارروائی کو کل صبح 11بجے تک کے لئے ملتوی کر دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔