نوٹ بندی کے 2 سال: کانگریس نے نریندر مودی سے پوچھے 6 سوال

نوٹ بندی کے ذریعہ جو بھی مقاصد حاصل کرنے کا دعویٰ وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا تھا، وہ سب جھوٹا ہی ثابت ہوا۔ اب جب کہ نوٹ بندی کے 2 سال ہو چکے ہیں تو کانگریس نے نریندر مودی سے 6 سوال پوچھے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی 
وزیر اعظم نریندر مودی
user

قومی آوازبیورو

نوٹ بندی کے دو سال مکمل ہو چکے ہیں اور اس کے ذریعہ جن مقاصد کو حاصل کرنے کی کوشش کی گئی تھی، اس کا دور دور تک کوئی پتہ نہیں۔ اس نوٹ بندی کی وجہ سے کچھ مثبت تو نہیں ہوا، لیکن ملک کی معاشی حالت بری طرح خراب ضرور ہو گئی۔ چھوٹی اور متوسط صنعتیں یا تو بند ہو گئیں، یا پھر وہ گھسٹ گھسٹ کر چل رہی ہیں۔ اب جب کہ نوٹ بندی کے 2 سال مکمل ہو گئے ہیں تو کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی سے 6 سوال کیے ہیں جو اس طرح ہیں:

1. بی جے پی کی آمدنی 80 فیصد بڑھ گئی ہے، لیکن اس کے علاوہ نوٹ بندی سے کس کو فائدہ ہوا؟

2. کالے دھن کے نام پر نوٹ بندی کی گئی اور اب جب کہ 99.3 فیصد پرانے نوٹ آر بی آئی کے پاس لوٹ چکے ہیں، تو کالا دھن آخر کہاں ہے؟

3. مودی حکومت کے غیر ذمہ دارانہ فیصلے سے لاکھوں فیملی کی زندگی بھر کی کمائی برباد ہو گئی۔ ان فیملی سے آپ کیا کہیں گے؟

4. نوٹ بندی کی تباہی سے باہر نکلنے کے لیے ہندوستانی معیشت اب بھی جدوجہد کر رہی ہے۔ آپ آر بی آئی کی خود مختاری کو کم کرنے پر زور کیوں دے رہے ہیں؟

5. بدعنوانی ختم کرنے سے لے کر دہشت گردی کے خلاف لڑنے تک، نظام میں ٹیکس زیادہ سے زیادہ شامل کرنے سے لے کر کیش لیس معیشت بنانے تک، سارے مقاصد ناکام رہے۔ نوٹ بندی کا اصل مقصد کیا تھا؟

6. تقریباً 100 لوگوں کی جان چلی گئی، جی ڈی پی 1.5 فیصد نیچے چلی گئی، تقریباً 3.5 ملین لوگوں نے ملازمتیں گنوا دیں اور غیر منظم سیکٹر برباد ہو گیا۔ پی ایم مودی ہندوستان کے لوگوں سے اس پر معافی مانگنے کی ہمت کب کریں گے؟

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔