افغانستان کو کم مقدار میں بجلی فراہم کی جا رہی ہے: تاجکستان

نذیر جان یوڈگوری نے بتایا کہ تاجکستان افغانستان کو کم مقدار میں 180 میگاواٹ یومیہ بجلی فراہم کر رہا ہے۔

علامتی، تصویر آئی اے این ایس
علامتی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

دوشنبے: تاجکستان نے کہا ہے کہ وہ افغانستان کو کم مقدار میں بجلی کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے۔ برقی توجک انرجی کے ترجمان نذیر جان یوڈگوری نے یہ اطلاع دی۔ اس سے قبل پیر کے روز وال اسٹریٹ جرنل نے افغان اسٹیٹ انرجی کارپوریشن دی افغانستان بریشنا شیرکٹ (ڈی اے بی ایس) کے سابق سربراہ داؤد نورزئی کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان کا دارالحکومت کابل سردیوں میں بجلی کی کٹوتی کا شکار ہو سکتا ہے۔

نذیر جان یوڈگوری نے بتایا کہ تاجکستان افغانستان کو کم مقدار میں 180 میگاواٹ یومیہ بجلی فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک ڈی اے بی ایس کے ساتھ 2020 کے آخر میں طے پانے والے معاہدے کے تحت تمام ذمہ داریاں پوری کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی معاہدے کی پاسداری جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ ایک پرائیویٹ کمپنی ہے، جس کی ادائیگی حقیقت میں ہمیں ہر مہینے کے آخر میں ملتی ہے۔ انہوں نے ہمیں اگست میں فراہمی کے لیے مکمل ادائیگی کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔