اڈوانی نے مودی اور شاہ کی پول کھول دی: کانگریس

کانگریس نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندرمودی اور بی جےپی کے صدر امت شاہ سیاسی مخالفین کو گھیرنے کےلئے دہرےپن اور جھوٹ سے کام لیتے ہیں۔جس کاانکشاف خود نریندر مودی کے سیاسی گرو لال کرشن اڈوانی نے کردیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندرمودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جےپی) کے صدر امت شاہ سیاسی مخالفین کو گھیرنے کےلئے دہرےپن اور جھوٹ سے کام لیتے ہیں۔جس کاانکشاف خود نریندر مودی کے سیاسی گرو لال کرشن اڈوانی نے کردیا ہے۔

کانگریس کے محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے جمعہ کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ اڈوانی نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا تھا کہ تنوع اور نظریاتی اظہارآزادی ہندوستانی جمہوریت کی بنیاد ہے۔بی جےپی نے کبھی اپنے سیاسی حریفوں کو ’دشمن‘یا ’ملک مخالف‘ نہیں مانا۔انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس امت شاہ اور نریندر مودی کی جوڑی اپنے مخالفین کو ملک مخالف بتانے کی سازش کرتی رہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نریندر مودی اور امیت شاہ اکثر اپنے سیاسی مخالفین پر ملک مخالف،سلامتی دستوں کے مخالف، فوج کے بہادر جوانوں کا حوصلہ پست کرنے اور پاکستان کا ایجنٹ ہونے کا الزام لگاتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران ایسی کئی مثالیں ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ خود ان الزامات سے گھرے ہوئے ہیں۔

کانگریس کے ترجمان نے مودی حکومت کے دوران اس طرح کئی مثالیں دیں اور کہا کہ ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ مودی -شاہ کی جوڑی جو الزام اپنے مخالفین پر لگاتی ہے،وہ خود ان سے گھری ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور بی جےپی صدر کو ملک کے عوام کو بتا نا چاہئے کہ حقیقت میں ملک کے مخالف، فوج دستوں کے مخالف، جوانوں کا حوصلہ پست کرنے والے اور پاکستان کےلئے ایجنٹ کے طور پر کون کام کررہا ہے اس کا وہ انکشاف کریں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔