سری نگر جموں شاہراہ پر ہائی ریزولیشن کیمروں سے لیس جدید ڈرون سسٹم نصب

اطلاعات کے مطابق امر ناتھ یاتریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی خاطر پیرا ملٹری فورسز کی جانب سے سری نگر جموں قومی شاہراہ پر جگہ جگہ جدید ترین ڈرونز، ہائی ریزولیشن کمیرے اور جیمرز نصب کئے گئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>کیمرہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

کیمرہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

سری نگر: سری نگر جموں شاہراہ اور اس کے ملحقہ لنک سڑکوں پر نگرانی کی خاطر سی آر پی ایف نے جدید ترین ہائی ریزولیشن کیمروں سے لیس ڈرون سسٹم نصب کیے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ سالانہ امر ناتھ یاترا کے پیش نظر قومی شاہراہ پر جگہ جگہ جیمرز بھی لگائے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امر ناتھ یاتریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی خاطر پیرا ملٹری فورسز کی جانب سے سری نگر جموں قومی شاہراہ پر جگہ جگہ جدید ترین ڈرونز، ہائی ریزولیشن کمیرے اور جیمرز نصب کئے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ہائی ریزولیشن کیمروں سے لیس یہ جدید ڈرونز قومی شاہراہ اور اس کے ملحقہ لنک سڑکوں کی چوکسی اور نگرانی کے لئے نصب کئے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر سی آر پی ایف گاڑیوں کو جدید آلات سے لیس کیا گیا بشمول ریمورٹ کنٹرول ’امپرووائز ڈیواس‘ اور جیمرز بھی لگائے گئے ہیں۔


سی آر پی ایف ذرائع نے بتایا کہ سری نگر جموں شاہراہ پر چوبیس گھنٹے نظر گزر رکھنے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یاتریوں کی حفاظت اور سلامتی میں سمجھوتہ کرنے کی کوئی جگہ نہیں چھوڑی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یاترا کو بہ احسن خوبی پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر پیرا ملٹری فورسز نے سبھی تیاریاں مکمل کیں ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔