نظم وضبط کی خلاف ورزی کرنے والے یا تو پارٹی چھوڑ دیں یا ان کو برخاست کر دیا جائے: شیوپال یادو

شیوپال یادو نے تنظیم کے نظم و ضبط پر زور دیا وہیں انہوں نے موجودہ بی جےپی حکومت پر جم کر حملہ بولا اور 2027 کے اسمبلی الیکشن کی تیاریوں کا بگل پھونک دیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i
user

یو این آئی

سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے جنرل سکریٹری شیوپال سنگھ یادو نے نظم وضبط کی خلاف ورزی کرنے والے پارٹی کارکنان کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسا دیکھا جارہا ہےکہ کئی مقامات پرسماج وادی پارٹی کے ضلع صدر اور جنرل سکریٹری کے خلاف پارٹی کے کچھ لوگ سوشل میڈیا میں قابل اعتراض کمنٹ کررہے ہیں جو سخت ضوابط  شکنی کے دائرے میں آتا ہے ۔

سماج وادی پارٹی کے جنرل سکریٹری شیوپال یادو نے اپنے آبائی ضلع اٹاوہ میں پارٹی کی ماہانہ میٹنگ سے خطاب کے دوران سال 2027 میں اترپردیش اسمبلی کےا لیکشن اور 2026 کے پنچایت الیکشن کے سلسلے میں سخت تیور میں آگئے۔


شیوپال نے اسٹیج سے نظم وضبط کی خلاف ورزی کرنے والے سماج وادی پارٹی(ایس پی) کارکنان کو برخاست کرنے کا مشورہ د یا۔یادو نے صاف صاف کہا کہ سوشل میڈیا پر پارٹی لیڈروں پر کمنٹ کرنے والے خود پارٹی چھوڑ دیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں کسی بھی صورت میں نظم وضبط کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ شیوپال یادو کے اس انتباہ کے بعد پارٹی کارکنان میں ہلچل مچ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے علم میں آیا ہے کہ پارٹی کے ضلع صدر اور جنرل سکریٹری کے خلاف پارٹی کے کچھ لیڈر سوشل میڈیا پر کمینٹ کرتے ہیں جس سے پارٹی کا نظام بگڑ رہا ہے ایسے لوگوں کو ان کا حکم ہے کہ وہ خود پارٹی سے باہر ہوجائیں یا ان کو برخاست کردیا جائے ۔


انہوں نے سال 2027 اسمبلی الیکشن کے پیش نظر پارٹی کارکنوں میں جوش بھرتے ہوئے کہاکہ بی جےپی کی ووٹ چوری سارے ملک میں کھل چکی ہے۔ سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے لیڈر اور کارکنان ووٹ بنوانے کے کام میں مصروف ہوجائیں۔

ایس پی رہنما نے کہا کہ ریاست میں نظم ونسق پوری طرح سے تباہ ہوچکاہے، واردات پر واردات ہورہی ہے۔ لکھنؤ میں سماج وادی پارٹی کی ایم پی ڈمپل یادو سمیت 151 مسافروں سے جڑا ہوائی جہاز حادثے کا شکار ہوتے بال بال بچ گیا۔پہلے ہوائی سفر محفوظ مانا جاتا تھا لیکن جب سے بی جےپی کی حکومت مرکز میں قابض ہوئی ہے تب سے ہوائی سفر غیر محفوظ ہوگیا ہے۔میٹنگ میں جہاں شیوپال یادو نے تنظیم کے نظم و ضبط پر زور دیا وہیں انہوں نے موجودہ بی جےپی حکومت پر جم کر حملہ بولا اور 2027 کے اسمبلی الیکشن کی تیاریوں کا بگل پھونک دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔