مالی سال 24-2023 میں بی جے پی کو ملا 2244 کروڑ روپے کا چندہ، کانگریس کو محض 281.48 کروڑ روپے حاصل

قومی سیاسی جماعتوں کو حاصل ہونے والے اعلان کردہ چندے کی کل رقم 2544.28 کروڑ روپے ہیں جو 12 ہزار 547 چندہ دینے والوں سے ملے ہیں۔ یہ نمبر گزشتہ سال کے مقابلے 199 فیصد زیادہ ہے۔

<div class="paragraphs"><p>چندہ کی علامتی تصویر</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

ملک کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی بی جے پی کو مالی سال 24-2023 میں سب سے زیادہ تقریباً 244 کروڑ روپے کا چندہ ملا ہے۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ بی جے پی کو ملنے والا یہ چندہ دیگر قومی سیاسی جماعتوں کو حاصل چندہ کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔ انتخاب سے متعلق تنظیم ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز (اے ڈی آر) نے اپنی رپورٹ میں یہ جانکاری فراہم کی ہے۔

اے ڈی آر کی یہ رپورٹ الیکشن کمیشن کو جمع کرائے گئے ڈیٹا پر مبنی ہے۔ پیش کردہ اعداد و شمار میں 20 ہزار سے زیادہ سیاسی چندوں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ قومی سیاسی جماعتوں کو موصول ہونے والے اعلان کردہ چندے کی کل رقم 2544.28 کروڑ روپے ہے جو 12 ہزار 547 چندہ دینے والوں سے ملے ہیں۔ یہ نمبر گزشتہ سال کے مقابلے 199 فیصد زیادہ ہے۔


واضح ہو کہ کل اعلان کردہ چندے کا 88 فیصد صرف بی جے پی کو ملا ہے۔ جبکہ کانگریس کو کُل چندہ کا صرف 11 فیصد یعنی 281.48 کروڑ روپے حاصل ہوا ہے۔ اس طرح سیاسی چندہ کے معاملے میں دوسرے نمبر پر رہی کانگریس برسراقتدار بی جے پی سے بہت پیچھے ہے۔ عام آدمی پارٹی (عآپ)، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) اور نیشنل پیپلز پارٹی (این پی ای پی) نے چندہ سے بہت کم رقوم حاصل کرنے کی اطلاع دی ہے، جبکہ بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے ایک بار پھر 20000 روپے کی حد سے زیادہ صفر چندے کا اعلان کیا ہے، جو گزشتہ 18 سالوں سے داخل کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ہے۔

 بی جے پی کو ملنے والا چندہ مالی سال 23-2022 کے 719.858 کروڑ روپے سے بڑھ کر مالی سال 24-2023 میں 2243.94 کروڑ روپے ہو گیا، جو 211.72 فیصد کے اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ اے ڈی آر کی رپورٹ کے مطابق کانگریس کو ملنے والا چندہ مالی سال 23-2022 میں 79.924 کروڑ روپے سے بڑھ کر مالی سال 24-2023 میں 281.48 کروڑ روپے ہو گیا۔ یعنی کانگریس کو حاصل چندے میں 252.18 فیصد کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔